Tag: 8 افراد زخمی

  • فرانس کے شہر لیون میں دھماکا، 8 افراد زخمی

    فرانس کے شہر لیون میں دھماکا، 8 افراد زخمی

    پیرس: فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں آٹھ سال کی بچی بھی شامل ہے، دھماکا بیکری کے سامنے ہوا جہاں مشکوک پیکٹ رکھا گیا تھا۔

    لیون کے میئر ڈینس برولیکر کے مطابق ملزم ایک بیکری کے سامنے سوٹ کیس چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کے بعد وہاں دھماکا ہوگیا۔

    فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بچے کے قریب ہوا۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 30 سالہ مبینہ سوٹ کیس بمبار کو تلاش کررہے ہیں جسے دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر دیکھا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: فرانس کی لیون یونیورسٹی میں دھماکے، تین افراد زخمی

    پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں فرانس کی لیون یونیورسٹی میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یورنیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دھماکے حادثاتی طور پر ہوئے، چھت پر گیس کے کچھ سلینڈر رکھے ہوئے جن میں دھماکے ہوئے۔

  • سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ‘ بچی جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

    سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ‘ بچی جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

    سہون : صوبہ سندھ کے شہر سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب ٹریفک حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

    خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 فروری کو خیبرپور کے قریب مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر کار اور وین سے ٹکرا گیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دادو کے علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی : پی ٹی آئی اورآزاد امیدوارکےکارکنان میں جھگڑا‘ 8 افرادزخمی

    کراچی : پی ٹی آئی اورآزاد امیدوارکےکارکنان میں جھگڑا‘ 8 افرادزخمی

    کراچی : شہرقائد کے علاقے دھنی بخش گوٹھ میں تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے کارکنان میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دھنی گوٹھ میں انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے کارکنان کے درمیان تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تصادم میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے درمیان جھگڑا ریلی میں موجود گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر ہوا جبکہ زخمیوں میں پی ایس 99 سے آزادامیدوار جان محمد رند بھی شامل ہیں۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

    خیال رہے کہ رواں سال 8 مئی کوکراچی میں گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے 25 سے زائد کارکنان زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے پہل کی گئی اور ان کے کیمپ کو آگ لگا دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔