Tag: 8 افراد گرفتار

  • سعودی عرب: چوری کے الزام میں غیر ملکیوں سمیت 8 افراد گرفتار

    سعودی عرب: چوری کے الزام میں غیر ملکیوں سمیت 8 افراد گرفتار

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں سرکاری املاک چوری کرنے پر 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن میں 4 غیر ملکی اور 4 سعودی شہری شامل ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امن عامہ فورس کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے افراد میں 4 غیر ملکیوں کا تعلق مصر اور نائجیریا سے ہے۔

    بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد سرکاری املاک چوری کرکے اس کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے تھے۔

    امن عامہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد تمام لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ضروری کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی فورسز نے بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا تھا۔

    الاحساء گورنریٹ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی شہری دلاور حسین کو الشرقیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے شخص کے خلاف شکایت تھی کہ اس نے خاتون کو ہراساں کیا ہے۔

    خبردار! اِن مقامات پر گاڑی کا ہارن ہرگز نہ بجائیں؟

    پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اس بارے میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی شہری کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: پولیس اوررینجرز کا کومبنگ آپریشن‘ 8 افراد گرفتار

    کراچی: پولیس اوررینجرز کا کومبنگ آپریشن‘ 8 افراد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیرمیمن گوٹھ، عیسیٰ گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کے کومبنگ آپریشن کے دوران علاقے سے گٹکا، ماوا بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارخانے سے چھالیہ سمیت دیگرخام مال بھاری مقدارمیں برآمد کر لیا گیا، گٹکا، ماوا بنانے والی مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فیکٹری سمیت دیگر مقامات سے 8سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرممنوعہ بورکا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی : ایف آئی اے کی کارروائی : چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار


    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گزشتہ روز ملزم حمزہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز برآمد کیں تھی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘11 ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

    ایف آئی اے سائبر سرکل کراچی نے چائلڈ پورنو گرافی کا پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلی

  • حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد : نمازجمعہ کےاجتماع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پرحیدرآباد میں ہٹری بائی کے پاس کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوبارودی مواد، کلاشنکوف، 4 پستول، بم بنانے کا سامان برآمد کرکےشہرکو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 8 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے نمازجمعہ کے اجتماع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا جس میں بم بنانے کا سامان اور 10 کلو بارودی مواد استعمال ہونا تھا۔


    کوئٹہ، خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی


    خیال رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری 2018 کو آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹس، آر پی جی راکٹس، چھوٹی مشین گنیں اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔