Tag: 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

  • کابل میں خودکش دھماکا، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

    کابل میں خودکش دھماکا، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس چیک پوائنٹ کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکا کابل کے وسطی کے علاقے میں پولیس چیک پوائنٹ کے نزدیک ایک ہائی اسکول کے سامنے ہوا ہے۔

    وزیر داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطٓابق خودکش حملے میں پولیس آفیسر، خاتون اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں افغان عہدے داران کا کہنا تھا کہ افغان طالبان تحریک کے جنگجوؤں کے ایک بھرپور حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان کا فوجی چھاؤنی پر حملہ، 12 اہلکاروں سمیت 4 قبائلی لیڈر ہلاک

    گزشتہ روز فراہ شہر کے نزدیک ایک چیک پوائنٹ پر ہونے والے حملے میں تقریباً 50 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، حملے کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی۔

    افغان حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کی صحیح تعداد جاری نہیں کی جاتیں تاہم رپورٹ کے مطابق لڑائی کے سبب ہر ماہ کم از کم 500 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہوجاتے ہیں۔

  • افغان صوبے بلخ میں بم دھماکا، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

    افغان صوبے بلخ میں بم دھماکا، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

    کابل: افغانستان کے صوبے بلخ میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 8 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ میں ضضلع شولگرہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 شہری ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    صوبے بلخ کے پولیس چیف شرجان درانی نے کہا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک کار سڑک کنارے نصب دھماکا خیز آلے سے ٹکرائی۔

    شرجان درانی نے بم دھماکے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جانا تھا تاہم دھماکے میں سویلین ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان، نیٹو قافلے پر خود کش دھماکا، 3 غیر ملکی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے صوبے پروان میں نیٹو کے قافلے پر خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی تھی۔

    خیال رہے کہ افغانستان کے شہر گردیز میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت 2 دہشت گردوں نے مسجد کے اندر خود کو دھماکوں سے اڑایا تھا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب صدر رشید دوستم کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے، خوش قسمتی سے نائب صدر حملے میں محفوظ رہے تھے۔