Tag: 8 اپریل

  • سورج گرہن 2024 کی 11 نایاب تصاویر

    سورج گرہن 2024 کی 11 نایاب تصاویر

    ماہرین فلکیات کے مطابق سورج کو گرہن لگنے کا سلسلہ اس وقت سے شروع ہوگیا تھا جب چاند وجود میں آیا اور کائناتی نظام کے تحت یہ سلسلہ تاحال قائم ہے۔

    مکمل سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان میں آجائے لیکن کچھ اس طرح کہ چاند کا زمین سے فاصلہ اتنا ہو کہ وہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لے۔

    گزشتہ پیر مورخہ 8 اپریل کو شمالی امریکہ میں دوپہر کو اس وقت مکمل تاریکی چھا گئی جب پورے براعظم میں مکمل سورج گرہن لگ گیا، جس کا لوگوں کی بڑی تعداد نے واضح طور پر مشاہدہ بھی کیا۔

    آج ہم آپ کیلئے سورج گرہن کی وہ نایاب تصاویر پیش کررہے ہیں جسے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی جانب سے کیمرے میں محفوظ کی گئی ہیں۔

    پہلی تصویر 

    Solar 01 زیر نظر تصویر میں چاند جزوی طور پر امریکی مجسمہ آزادی کے پیچھے سورج کو ڈھانپتا ہوا نظر آرہا ہے۔ (اے پی)

    دوسری تصویر
    Solar 02

    اس تصویر میں مکمل سورج گرہن کے ابتدائی مرحلے کے دوران سورج کے دھبے نظر آرہے ہیں۔ (اے پی)

    تیسری تصویر 
    Solar 03

    چاند جزوی طور پر سورج کو ڈھانپتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جیسا کہ واشنگٹن کے نیشنل مال سے دیکھا گیا۔ (اے پی)

    چوتھی تصویر

    Solar 04زیر نظر تصویر میں چاند جزوی طور پر سورج کو ڈھانپتا ہوا جیسا کہ ایگل پاس نظر آرہا ہے، یہ خوبصورت منظر ٹیکساس سے دیکھا گیا۔ (اے پی)

    پانچویں تصویر 

    Solar 05

    ہیرے کی انگوٹھی آرلنگٹن کی مانند نظر آنے والا یہ منظر ٹیکساس میں دکھائی دیا۔ (اے پی)

    چھٹی تصویر 

    Solar 06

    اس منظر میں یو ایس کیپیٹل کے اوپر امریکی مجسمہ آزادی کے پاس چاند جزوی طور پر سورج کو ڈھانپتا ہوا نظر آرہا ہے۔ (اے پی)

    ساتویں تصویر

    Solar 07

    ناسا کی جانب سے فراہم کی گئی اس نایاب تصویر میں چاند مکمل ہونے سے پہلے سورج کے سامنے موجود ہے۔ (اے پی) 

    آٹھویں تصویر
    Solar 08

    اونٹاریو میں نیاگرا فالس کے قریب لوگوں کی بڑی تعداد مکمل سورج گرہن دیکھنے کے لیے جمع ہیں۔ (اے پی

    نویں تصویر 

    Solar 09

    رات کے وقت آسمان دوپہر میں کھلتا ہے کیونکہ چاند جزوی طور پر سورج کو ڈھانپتا ہوا نظر آرہا ہے۔ (اے پی)

    دسویں تصویر 

    Solar 10

    میکسیکو میں لوگ مکمل سورج گرہن ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں کیونکہ میکسیکو کے مزاتلان میں آسمان تاریک ہو جاتا ہے۔ (اے پی)

    گیارہویں تصویر 

    Solar 11

    چاند واشنگٹن کی یادگار کی چوٹی کے ساتھ سورج کے سامنے سے گزرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ (اے پی)

  • 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن :  امریکی نجومیوں نے  خطرہ کی گھنٹی بجا دی

    8 اپریل کو مکمل سورج گرہن : امریکی نجومیوں نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی

    واشنگٹن : امریکی نجومیوں نے آٹھ اپریل کو ہونے والے مکمل سورج گرہن پر کہا ہے کہ یہ سورج گرہن ٹرمپ کی انتخابی مہم پرمنفی نتائج مرتب کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نجومیوں نے ٹرمپ کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجا دی اور کہا رواں سال کا سورج گرہن ٹرمپ کی انتخابی مہم پرمنفی نتائج مرتب کرے گا۔

    میامی کی نجومی لوری بیل نے بتایا کہ ٹرمپ کے ستارے گردش میں ہیں اور ان کے ذائچے کے مطابق ٹرمپ کانواں گھر قانونی ہے، جہاں تاریکی چھائی ہوئی ہے، ٹرمپ انتخابی مہم کےدوران کسی بڑےقانونی مسائل میں گھرسکتےہیں۔

    امریکہ میں آٹھ اپریل کومکمل سورج گرہن ہوگا ، جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔

    رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

    امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔