Tag: 8 اگست تک توسیع

  • انٹرسال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کےلیے بڑی خوشخبری

    انٹرسال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کےلیے بڑی خوشخبری

    کراچی: انٹرسال اول کے داخلوں کی تاریخ میں اگست تک توسیع کردی گئی، پری انجینئرنگ کے نتایج میں تاخیر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

    انٹرسال اول میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کےلیے داخلوں کی تاریخ میں 8 اگست تک توسیع کی گئی ہے، ڈی جی کالجز سندھ نے بتایا کہ میٹرک پری انجینئرنگ کے نتایج تاخیر سے آئے تھے اس وجہ سے کالجوں میں داخلے کی تاریخ بڑھائی گئی۔

    ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے کہا کہ اب تک 50 فیصد طلبہ کالجوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں، کراچی بھر کے کالجوں میں فیسیلیٹیشن سینٹر اور ڈیسک قائم ہیں۔

    گزشتہ دنوں انٹربورڈ کے گیارہویں جماعت کے طلبا کی اکثریت کے فیل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست قرار دیے گئے تھے۔

    انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج، طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی ہدایت پر 26 ہزار طلبا کے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی گئی تھی، دستاویزات میں بتایا گیا کہ اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست ہیں، سائنس گروپ میں 6 ہزار 174 امیدواروں کے نتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔

    میڈیکل گروپ کے 10 ہزار 302 امیدواروں کے نتائج کو دوبارہ چیک کیا گیا، انجینئرنگ گروپ کے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کے نتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔

    اسکروٹنی کرانے والے طلبا کو ماہر اساتذہ و والدین کی موجودگی میں کاپیاں بھی چیک کرائی گئیں، اس دوران 26 ہزار امیدواروں میں سے صرف 830 طلبا کے نتائج میں معمولی تبدیلی آئی۔

    https://urdu.arynews.tv/intermediate-part-i-results-karachi-2025/