Tag: 8 دہشت گرد گرفتار

  • سی ٹی ڈی نے القاعدہ کے 2  اہم کمانڈروں سمیت 8  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

    سی ٹی ڈی نے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

    لاہور : سی ٹی ڈی نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جس میں القاعدہ کے 2 اہم کمانڈر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں کی گئی ، جس میں لاہور سے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرکاشان اورحسن گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم، ڈیٹو نیٹر،موبائل فون،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ہے اور لیاقت، حسن، کاشان گل کریم، ایوب خان، امیر معاویہ اور رضوان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے،کومبنگ آپریشنزمیں 16784 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے  8 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد، دستی بم اور لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور لٹریچر برآمد ہوا‌۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اخترنواز اور داعش کے محمدعثمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ سے 4، ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک، ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں فواداللہ ، فقیر محمد، آصف نواز، ضیا الرحمان، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں ، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ان دہشت گردوں کے خلاف 6ایف آئی آر درج ہے۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سےپوچھ گچھ کےدوران گرفتار کیا گیا، ان دہشت گردوں کے خلاف 6ایف آئی آر درج ہے۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب بھرمیں رواں ہفتے402کومبنگ آپریشن کیے، اس دوران 22 ہزار 921 مشتبہ افراد کو چیک کر کے 118مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے اور دہشت گردوں کے خلاف 89 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

  • آپریشن ردالفساد: تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے لاہور اور ڈی جی خان سے تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پنجاب رینجرز، پولیس اورانٹیلی جنس اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے لاہور اور ڈی جی خان سے تین افغان باشندوں سمیت8دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے ڈیٹو نیٹرز اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشت گردوں اُن کے سہولت کاروں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ کرنا ہے۔


    مزید پڑھیں: بلوچستان، سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔