Tag: 8 سالہ بچی کی لاش

  • لیاقت آباد میں ندی سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

    لیاقت آباد میں ندی سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد

    کراچی: لیاقت آباد بی ایریا کے قریب ندی سے بچی کی رسی سے بندھی لاش ملی ہے، بچی گزشتہ روز سے لاپتہ تھی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاقت آباد بی ایریا کے قریب ندی سے بچی کی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ بچی سپرہائی وے سکندر گوٹھ سے گزشتہ روز سے لاپتہ ہوئی تھی، بچی کی شناخت سویرا دختر جمیل کے نام سے کرلی گئی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچی کی رسی سے ہاتھ بندھی ہوئی لاش ملی تھی۔

  • غزہ میں 8 سالہ بچی کی لاش پر سر رکھے سوگوار بلی دنیا کے لئے سراپا سوال بن گئی

    غزہ میں 8 سالہ بچی کی لاش پر سر رکھے سوگوار بلی دنیا کے لئے سراپا سوال بن گئی

    غزہ : آٹھ سالہ بچی مرزوق کی لاش پر سر رکھے سوگوار بلی دنیا کے لئے سراپا سوال بن گئی، مرزوق کی بلی اپنے دوست کی جدائی برداشت نہ کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق جانور بھی اسرائیلی وحشیوں سے زیادہ حساس نکلے، آٹھ سال کی بچی کی لاش پر سر رکھے سوگوار بلی دنیا کے منصفوں کے لیے سوال بن گئی۔

    آٹھ سالہ مرزوق اسپتال لائی گئی اور طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑگئی، مرزوق کی بلی اپنے دوست کی جدائی برداشت نہ کرسکی اور گود میں چڑھ کر چہرے سے لپٹ کر لیٹ گئی۔

    خیال رہے غزہ میں عمارتوں کا ملبہ لاشیں اگل رہا ہے، اسرائیلی بمباری نے فلسطینیوں کے گھروں کو قبروں میں تبدیل کردیا ہے اور مرنے والوں میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے، غزہ میں ہر طرف ہولناک مناظر ہے اور بےبس و لاچار لوگ آتی جاتی ایمبولینس کوننھی لاشیں تھما رہے ہیں۔

    غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2750 ہو گئی ہے ، شہید ہونیوالوں میں 1030 بچے بھی شامل ہیں اور 9 ہزار 700 زخمی ہے۔

    ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ کے 48 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، 10 روز میں غزہ کے 10 لاکھ شہری بے گھر ہوئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 12 اہلکار جان سے گئے۔