Tag: 8 ملزمان گرفتار

  • برطانیہ، 30 سالہ شخص کو قتل کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

    برطانیہ، 30 سالہ شخص کو قتل کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

    لندن: برطانوی پولیس نے 30 سالہ شخص کو قتل کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمر سیٹ کی مصروف شاہراہ پر جھگڑے کے دوران 30 سالہ شخص کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے والے 8 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز ویلز مرلن ڈرائیو کے قریب شام 4 بجکر 25 منٹ پر کال موصول ہوئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو افراد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دو خواتین اور 4 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    چھریوں کے وار سے ایک اور 30 سالہ شخص بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، آپریشن میں پولیس کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔

    مزید پڑھیں: لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے اس کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق سمر سیٹ کے علاقے میں پولیس کافی متحرک رہتی ہے تاہم اہل علاقہ کی درخواست پر پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔

    سمرسیٹ پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہلاکت کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع ہو تو 101 پر کال کریں یا پھر 760 پرشکایات درج کرائیں۔

  • رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، سپرمارکیٹ کے علاقے سے گرفتار 3 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت نسیم اختر، حبیب اللہ اور حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ادھر بلدیہ اتحاد ٹاؤن، سعید آباد سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: رینجرزکی لیاری میں کارروائی‘ ملزم فیضودادا گرفتار

    دوسری جانب اندرون سندھ میں پانی چوری کے خلاف محکمہ آبپاشی، پولیس، رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے گھوٹکی میں ببلی کینال، سب برانچ آر ڈی تیس تا آر ڈی 78 تک کارروائی کی اور غیرقانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مجموعی طور پر 17 مقامات سسے پانی کے غیر قانونی کنکشن ہٹادئیے گئے، پانی چوری میں ملوث 9 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری کو رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث مطلوب ملزم فیضو دادا کو گرفتار کیا تھا، ملزم کا تعلق ٓبدنام زمانہ گینگ غفار ذکری گروپ سے تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں اسٹریٹ کرمنلزعوام کے ہتھے چڑھ گئے،علاقہ مکینوں نے اسٹریٹ کرمنلز کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    گڈاپ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث دوملزمان گرفتار کیے، ملزمان کے قبضے سے دوغیر قانونی پستول، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی۔

    پاپوش نگرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک گارڈ سے اسلحہ چھیننے والے ملزم جہانگیر کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا، چھینا گیا پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

    سچل میں پیراڈائز بیکری کے قریب پولیس نے شیشہ بار پر چھاپے کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کیے، پولیس نے بڑی تعداد میں فلیورڈ تمباکو اور شیشہ بار کا دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا ہوا قیمتی سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب شہر قائد کے علاقے ضیاء کالونی سے مفرور ملزم اورلنک روڈ سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ادھر لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 140 گرام چرس برآمد کرلی۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے پاپوش نگر، پی آئی بی کالونی اور لیاری میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا۔

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ 4 نومبر کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار

    کراچی اور حیدرآباد میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد اور حیدرآباد میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتارملزمان میں جاوید اخترعرف بابا اور راشد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرارہو گئے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی نمبرچار میں پولیس مقابلےمیں زخمی ملزم گرفتار ہوا، پولیس نے فیملی کولوٹنے والے تین ڈاکوؤں کو تعاقب کے بعد ملیرسٹی سے حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں اورچھینا گیا سامان برآمد ہوا ہے۔

    ادھر حیدرآباد کےعلاقے بھٹائی نگرمیں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت جاوید بروہی اور اکرم خان کے ناموں سے ہوئی، ملزم جاوید بروہی کا تعلق کراچی سے ہے۔

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 2 ٹارگٹ کلرہلاک

    یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اسکاؤٹ کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہرخیرپورمیں پولیس نے آپریشن کے دوران دو ڈاکوؤں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 خطرناک ڈاکوئوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل اور اے ایس پی رائے مظہر اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیرپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ایک ماہ کے دوران 28 پولیس مقابلوں میں انعام یافتہ ڈاکو، اشتہاری ملزم، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی خیرپور کے مطابق پولیس مقابلوں میں آٹھ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔کاروائیوں میں چھینی گئی ایک کار اور پندرہ موٹرسائیکلز برآمد کی گئی ہیں جومالکان کے حوالے کردی گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کاروائیوں میں منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

    حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں موسیٰ کھٹیان لنک روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم عرف چریا اور عبدالحکیم سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے۔

  • کراچی : نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 8 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    کراچی : نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 8 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    کراچی : نوکریوں کے نام پر جعل سازی اور تاوان وصول کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار کرلیے گئے، پولیس نےمقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو پھانسنے والے آٹھ ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ملزمان لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور حبس بے جا میں رکھ کران کے اہل خانہ سے رقم منگواتے تھے۔

    اس حوالے سے متاثرہ شہری اعجازنے بتایا کہ اسے نوکری دینے کیلئے فون کرکے بلایاگیا تھا اور حبس بیجا میں رکھ کر موبائل فون بھی لے لیے گئے، ملزمان نے مجھ سے کہا کہ گھر والوں کو فون کرکے پیسے منگواؤ۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، تفتیشی افسر کے مطابق دفاتر کے لوگ نوکری کیلئے1300سے3500 تک رقم جمع کرانے کا کہتے تھے۔

    دفاتر کے لوگوں پرنوکری کیلئے آنے والوں کو حبس بیجا میں رکھنے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں نیو کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق نیو کراچی گودھرا اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے 14 افراد کو حراست میں لیا جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد اور میاں والی کالونی میں بھی پولیس کے کومبنگ آپریشن کے دوران چھ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

     

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان کو دھرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان بھتہ خور، منشیات فروش اور سہولت کاری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، بلوچ کالونی سے کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ عدیل عرف ناکہ پکڑا گیا۔ ملزم بھتہ خوری، سہولت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

    محمود آباد سے منشیات فروش بشیراحمد عرف ننھا کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سپرمارکیٹ سے بھی چار منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا۔

    اس کے علاوہ شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری رہا ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

  • کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹارگٹد کاروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹارگٹد کاروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں آٹھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ شہرمیں پرتشددواقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ فائراسٹیشن پرقانون نافذکرنےوالےادارے نے کارروائی کرکےفائراسٹیشن افسرسمیت پانچ افرادکو حراست میں لےلیا گیا،زیرحراست افرادکوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا.

    دوسری جانب نیوکراچی کی بلال کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کی،جس میں تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کےقبضے سےچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں.

    ادھر سا ئٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود فقیرگوٹھ میں رات گئے نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے خان محمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گل گوٹھ میں چوکیداری کرتا تھا،ملزمان نے مقتول کے سر پر تین گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگئے.

    رضویہ کے علاقے گلبہار میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے یاور عباس جعفری زخمی ہو گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا.

    ادھرگڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈنگ سوزوکی پر فائرنگ سے مشتاق نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا.

    پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور سوزوکی میں دودھ سپلائی کرتا ہے اور واقعہ سے قبل وہ نیو کراچی سے سپر ہائی دنبہ گوٹھ دودھ سپلائی کرنے جار ہا تھا.

  • لیاری اورتین ہٹی سے عزیرگروپ کے کارندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    لیاری اورتین ہٹی سے عزیرگروپ کے کارندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے سرچ آپریشن کرکےعذیر بلوچ کے چار گینگسٹر کوگرفتارکرلیا۔جبکہ تین ہٹی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں رینجرزنے سرچ آپریشن کیا۔ رینجرزنے کارروائی کے دوران عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے چار گینگسٹر کوگرفتارکیا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے تین ہٹی سے 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جنہیں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور چائنا کٹنگ ماسٹر مائنڈ چنوں ماما کے قریبی ساتھی ہیں۔