Tag: 8 dead

  • شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد جاں بحق

    شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد جاں بحق

    داسو: شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی ملبے تلے دبنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر برسین کے مقام پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں، مزید 3سے4 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    جائے وقوعہ پر بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائی جاری ہے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد مقامی مزدور ہیں۔

    پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر شاہراہ قراقرم کی توسیع کا کام جاری ہے، روڈ کے توسیعی کام کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے، یہ حادثہ بھی اسی نوعیت کا لگتا ہے۔

    شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ مئی 2016 میں شاہراہ قراقرم جگلوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈینگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی۔

    شاہراہ قراقرم بند ہونے کے باعث گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے اسلام آباد جانے والے اور اسلام آباد سے گلگت بلتستان آنے والے مسافر جگلوٹ اور گلگت میں پھنس گئے تھے۔

    علاوہ ازیں گذشتہ سال اکتوبر میں شاہراہ قراقرم پر کوچ کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    لیما: امریکا کے جنوب میں واقع ملک پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس اچانک کھائی میں جاگری جس کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ لیما کے بالائی پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔

    حادثے میں آٹھ مسافر موقع پر ہلاک جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    نیپال میں اسکول بس کھائی میں جا گری، 23 طلبا اور اساتذہ ہلاک

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نیند میں تھا جس کے باعث بس بےقابو ہوئی، بس میں تقریباً 55 مسافر سوار تھے جو ’انڈیان‘ شہر سے مقررہ مقام کی طرف رواں دواں تھے۔

    پیرو میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے، خصوصی طور پر لیما کے پہاڑی علاقوں میں چلی گاڑیاں اکثر حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے نیپال میں فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والی اسکول بس کھائی میں جاگری تھی، حادثے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ہلاک ہونے والے زیادہ تر طلبا کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

  • دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    دادو میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    دادو: سندھ میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سندھ کے ضلع دادو میں پیش آیا جہاں بس اور ٹرالر میں ٹکر ہوگئی جس سے آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں ٹکر سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جائے حادثے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سول اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    سکھر: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

    زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں، حادثے کا شکار مسافر بس لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی سپر ہائی وے پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ دس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل شہرِ قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہ پاکستان بلاک کردی تھی۔

  • شکاگو: عمارت میں آتش زدگی، بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

    شکاگو: عمارت میں آتش زدگی، بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی شہر شکاگو کی ایک عمارت میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے علاقے لٹل ولیج میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بچوں سمیت آٹھ افراد کی اموات ہوئیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔

    لٹل وليج نامی علاقے ميں ایک عمارت میں آتش زدگی کے بعد فائر بریگیڈ کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے طلب کيا گيا تھا، تاہم چندرپورٹروں کے مطابق اس آگ کے نتیجے میں عمارت سے جڑی دوسری عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    امریکا: ٹرمپ ٹاورمیں خوفناک آتشزدگی‘1 شخص جُھلس کرہلاک،4 زخمی

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جبکہ پہلی منزل میں کوئی رہائش نہیں تھی، اگر بروقت کارروائی نہیں کی جاتی تو نقصان اس سے زیادہ ہوسکتا تھا۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو بچے زخمی بھی ہوئے تھے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال فروری میں امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع 56 منزلہ ٹرمپ ٹاورمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جُھلس کر ہلاک ہوگیا تھا۔

  • صنعاء: فضائی حملے میں 8افراد ہلاک

    صنعاء: فضائی حملے میں 8افراد ہلاک

    یمن : سعودی فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے.

    یمن کے صوبے حدیدہ میں حوثی قبائل اور صدر عبدالہادی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ، حامیوں کی معاونت کے سعودی اتحاد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    یمن میں اقوام متحدہ کی جانب سے تجویز کردہ سات روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم جنگ بندی پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھی فضائی حملے کیے گئے۔

    یمن میں قیام امن کے لئے ہوئے مذاکرات میں جنگ بندی میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی جو آج سے لاگو ہے۔