Tag: 8 giraftar

  • رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، آٹھ ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، آٹھ ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے پانچ کارکنو ں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن وامان قائم کرنے کیلئےقانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے۔

    ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے رات گئے رینجرز اور پولیس کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق لیاقت آبادسندھی ہوٹل کےقریب رینجرزنے ٹارگٹڈ کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر پربھی رینجرز نے کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، کھارادرمیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔

    پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،جس کے قبضے سے اسلحہ برآمدہوا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارسےہے۔

  • رینجرز سے مقابلہ: لیاری گینگ وار کے تین کارندے ہلاک

    رینجرز سے مقابلہ: لیاری گینگ وار کے تین کارندے ہلاک

    کراچی: لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے  گینگ وار کے تین ملزمان کو ہلاک کردیا، کورنگی پولیس نے بھی ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ تغلق لین میں گینگ وار اور رینجرز کے درمیان مقابلے میں تین گینگ وار کے کارندے مارے گئے جن کی شناخت محمد جمال، محمد ریاض اور بشیر عرف بھگوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق ارشد پپو گروپ سے ہے جو ساٹھ افراد کے قتل ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ، کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے چار اور دو ٹارگٹ کلر سمیت چار افراد کو گرفتار اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں سے وابستہ شخصیات، تاجر ، کیبل آپریٹرز سمیت عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری اور جلاؤ گھیراؤ کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

  • ذوالفقارمرزا کی گرفتاری کیلئے اعلیٰ پولیس افسران بدین پہنچ گئے

    ذوالفقارمرزا کی گرفتاری کیلئے اعلیٰ پولیس افسران بدین پہنچ گئے

    بدین : ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ، حیدرآباد،میرپورخاص کے ایس ایس پیز بدین پہنچ گئے۔واٹر کینن،بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں۔

    واضح رہے کہ سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزانے بدین میں تھانے پردھاوا بول دیا تھا۔ مسلح ساتھیوں کےساتھ بازار بھی بند کرادیا۔ پولیس گرفتاری کےلئے چھاپےماررہی ہے،آٹھ ساتھیوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارعلی مرزا بندوق برداروں کے ہمراہ بدین کی سڑکوں پرگشت کرتے رہے۔  مسلح حامیوں کوساتھ لے کردندناتے ہوئےپولیس تھانےمیں گھس گئے۔

    باریش ڈی ایس پی کوڈراتےدھمکاتےرہے، مکا مارکرمیزپررکھا شیشہ بھی توڑ ڈالا سابق وزیرداخلہ سخت طیش میں تھے۔ ایک موقع پرڈی ایس پی عبدالقادرسموں کوبازوسےپکڑ کرگھسیٹااوراس کاموبائل دیوارپردے مارا۔

    ذوالفقارمرزا کااصرارتھا کہ ساتھیوں کواغواکرنےکی کوشش کرنے پرپولیس اہلکاروں کےخلاف پرچہ درج کیا جائے۔ اس سےپہلےسابق وزیرداخلہ نےمسلح ساتھیوں کےہمراہ بدین میں مخالفین کی دکانیں بندکرادیں۔

    ذوالفقارمرزاکےخلاف تھانےپرحملےاورشہریوں کوحراساں کرنے کے مقدمات درج کرلئےگئے۔ پولیس گرفتاری کےلئے چھاپے ماررہی ہے۔

    حیدرآبادسےمزید نفری بھی طلب کرلی گئی۔ آخری اطلاعات کےمطابق ان کےآٹھ ساتھیوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

  • کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی، خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس حکام کے مطابق کلفٹن کے ساحل کے قریب سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی، جسے ریسکیو اداروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سپر ہائی وے ہاشم آباد سے بھی ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔ اورنگی ٹاون چشتی نگر کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے کی گئی۔

    منگھوپیر میانوالی کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ، لاشوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، اورنگی ٹاون مہاجر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے بعد دوزخمی سمیت چار ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا،فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار ملزمان گرفتارکئے گئے جن کے قبضے سے چار ایوان گولے اور اسلحہ برآمد ہواملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہور: ايف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جاتے ہوئے چھ افغانيوں اور ایک خاتون سميت آٹھ افراد کو گرفتار کرلياہے، يہ بات ڈائريکٹر ايف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پريس کانفرنس کے دوران بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار آٹھ افراد ميں چھ افغانی جن ميں ايک خاتون بھی شامل ہے، یہ تمام افراد طور خم کے راستے پاکستان ميں داخل ہوئے اور انہوں نے لاہور ایئرپورٹ سے اٹلی جاناتھا۔

    ایئرپورٹ پر ايف آئی اے کی ٹيم کو اطلاع ملی جس پر انہوں نے ان تمام افراد کے پاسپورٹ چيک کئے تو پتہ چلا کے دستاويزات جعلی ہيں جس پر ايف آئی اے کی ٹيم نے تمام افراد کو حراست ميں لے ليا۔

    ڈائريکٹر ايف آئی اے کا کہناہے کہ ان کے پاس برٹش،ڈنمارک،سوئزرلينڈ،فن لينڈ اور بلغاريہ کے پاسپورٹ تھے۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہاکہ عاصم ملک اور آصف ہاشمی کی گرفتاری کے ليے برطانيہ سے رابطے ميں ہيں۔

  • لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور پولیس نے ہاکی کے آٹھ سابق کھلاڑیوں کو ہوٹل سے گرفتار کر کے ان پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا۔ کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں پولیس نے ناجائز گرفتار کیا۔

    نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور میں قیام پذیر آٹھ سابق اولمپئینز رات کو ہوٹل میں موجود تھے کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دیگر مشکوک افراد کے ہمراہ انہیں بھی گرفتار کر کے جوئے کا مقدمہ درج کر دیا۔

    اولمپئین انجم سعید اور دانش کلیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر اخلاقی حرکت میں ملوث نہیں تھے۔ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بعد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔