Tag: 8 injured

  • شکارپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ: دو خواتین ہلاک 8 افراد زخمی

    شکارپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ: دو خواتین ہلاک 8 افراد زخمی

    شکارپور : لاڑکانہ شکار پور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ سندھ کے شہر شکارپور کے علاقے مدیجی کے قریب شکارپور لاڑکانہ روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں دو خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار مزداں نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے باعث رکشہ دو جاگرا اور رکشے میں سوار دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں میں چار خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا تاہم مزدا تحویل میں لیکر پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    میرپورخاص: صوبہ سندھ میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر میرپورخاص میں ٹریفک حادثے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک بچہ سمیت 8 افراد زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص کے علاقے سندھڑی کے قریب کار اور مسافر کوچ ٹکرا گئی، جس کے باعث دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • دبئی: ٹرک اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    دبئی: ٹرک اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حادثہ دوپہر ایک بجے امارات سے شارجہ جانے والی شاہراہ پر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو مطلع کیا جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال منتقل کیے جانے والے 8 میں سے 3 شدید زخمی ہونے والے افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دو کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    مقامی انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ’حادثہ تیز رفتاری اور غفلت برتنے کی وجہ سے پیش آیا، دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز نے مخصوص فاصلہ نہیں رکھا تھا‘۔

    محکمہ پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہائی وے پر آنے والے ڈرائیورز کو متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ گاڑی چلانے کے دوران احتیاط اور حاضر دماغی سے کام لیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے لوگوں کو آگاہی دیتے ہیں اور سرکاری سطح پر اقدامات بھی کرتے ہیں تاہم ابھی تک سارے عوام کو شعور نہیں دیا جاسکا‘۔

    واضح رہے کہ حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں دبئی حکام کی جانب سے نیا قانون بھی متعارف کروایا گیا تھا جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی گاڑیوں کو مالک کے گھر کے باہر ہی کھڑا کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ دبئی میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی ضبط کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔