Tag: 8 killed

  • نائیجیریا میں سرکاری قافلے پر حملہ، 8 افراد ہلاک

    نائیجیریا میں سرکاری قافلے پر حملہ، 8 افراد ہلاک

    جامفارہ : نائیجیریا میں ریجنل افسر کے قافلہ پر مسلح افراد کے حملے میں8افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست  زیمفارہ کے علاقے کورا نمودہ میں ریجنل افسر کے قافلہ پر شدت پسندوں کے حملے میں8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    نائیجیریا کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس افسران شامل ہیں جبکہ علاقائی افسر کو بچالیا گیا۔ یہ واقعہ ریاست کتسینا کے قریب پیش آیا جہاں سینکڑوں طلباء کو حال ہی میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے یرغمال بنا لیا تھا۔

    یہ حملہ گزشتہ روز رات کے وقت اس وقت ہوا جب کورا نمودہ کے امیر الحاجی سنوسی محمد آشا اپنے قافلے کے ساتھ وفاقی دارالحکومت ابوجا سے واپس زیمفارہ اسٹیٹ جارہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے قافلے کے8 افراد میں ڈرائیور کے ساتھ دو سیکیورٹی گارڈ ، تین پولیس افسران اور ایک شہری شامل ہیں۔ رپورٹ میں حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق تفصیلات شامل نہیں ہیں۔

  • چین کے علاقے زن جیانگ میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک ، 11 زخمی

    چین کے علاقے زن جیانگ میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک ، 11 زخمی

    بیجنگ : چین کا علاقے زن جیانگ زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے، کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    چین کے مغربی علاقے زن جیانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں  8افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے جبکہ زلزلے سے 180سے زائد گھر منہدم ہوگئے۔

    زلزلے کے بعد لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں اور ان میں دراڑیں پڑگئیں۔ آفر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی اور اس کے مرکز کی گہرائی آٹھ کلومیٹر زیرِ زمین آٹھ کلومیٹر تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کم آبادی والا یہ علاقہ صوبائی دارالحکومت ارمچی سے 1,800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس میں زیادہ تر ایغور نسلی گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں۔

    واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں دو روز کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی دو مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے آٹھ شرپسند ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو روز کے دوران دو مختلف کارروائیاں کیں جن میں کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے ہلاک ہوئے جبکہ شرپسندوں کی کمین گاہوں سے بھاری اسلحہ سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

    ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم جنگجو تنظیموں کے درمیان معرکہ آرائی کئی برس سے جاری ہے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز پر بھی متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں کئی اہلکار زخمی وشہید ہوچکے ہیں۔

    آواران میں 28مئی کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ بھی کی گئی تھی، سیکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تھی تاہم کالعدم تنظیم کے کارندے فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ : گاڑی کے قریب دھماکا، دو ایف سی اہلکارشہید تین زخمی

  • ترکی:  طوفانی بارشوں اور سیلاب، 8افراد ہلاک ،2لاپتا

    ترکی: طوفانی بارشوں اور سیلاب، 8افراد ہلاک ،2لاپتا

    ترکی:  طوفانی بارشوں اور سیلاب سے آٹھ افراد ہلاک اور دو لاپتا ہوگئے۔

    ترکی کے صوبے ارت وین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے عمارتیں منہدم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث شہری آبادیاں شدید متاثر ہوئیں ہیں۔

    حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • یمن : سعودی اتحاد کی بمباری سے مزید 8شہری ہلاک ہوگئے

    یمن : سعودی اتحاد کی بمباری سے مزید 8شہری ہلاک ہوگئے

    یمن : سعودی اتحادی افواج کی بمباری سے مزید آٹھ افراد لقمہ اجل ہوگئے، امریکا نے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے رمضان المبارک میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    یمن میں رمضان المبارک کے موقع پر بھی سعودی اتحادی افواج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، صنعاء میں سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف پینتیس سے زائد حملے کیے، جس میں آٹھ شہری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

    اس قبل سعودی حملے میں ایک ہی خاندان کے ستائیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں اب تک اٹھائیس سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے جنگ سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔