Tag: 8 Pakistanis killed in Iran

  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

    ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

    بہاولپور : ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں، طیارہ میتیں وصول کرنے زاہدان پہنچا تھا۔

    اے آر وائی نیوز بہاولپور کے نمائندے چوہدری سلیم کی رپورٹ کے مطابق 8پاکستانی مزدوروں کو ہفتہ کے روز مسلح دہشت گردوں نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل کردیا تھا۔

    پاکستان پہنچائے جانے کے بعد تمام پاکستانیوں کی میتیں ایمبولنسز کے ذریعے مقتولین کے آبائی علاقوں کیلئے روانہ کی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ اور مقتولین کے ورثاء بہاولپور ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

    5مقتولین کا تعلق خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک مسافر خانہ کا رہائشی تھا، خانقاہ شریف سے تعلق رکھنے والے 4 مقتولین کی نمازجنازہ صبح 9بجے ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    مزید پڑھیں : ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قتل کی وجوہات عوام کے سامنے لائے، شہباز شریف

    اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو مقتولین کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو لاشوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/bodies-of-9-pakistanis-shot-dead-in-iran-were-handed-over-to-authorities/

  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قتل کی وجوہات عوام کے سامنے لائے، شہباز شریف

    ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قتل کی وجوہات عوام کے سامنے لائے، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر اپنے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک کو مل کر دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا،
    ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ایرانی حکومت 8 پاکستانیوں کے قتل کی بہیمانہ واردات کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔

    وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو مقتولین کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔