Tag: 8 people killed

  • ڈی آئی خان : بس اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

    ڈی آئی خان : بس اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہار افسوس

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریلر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رمک میں کہری کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، بس اور ٹریلر میں ٹکرسے 8افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    مذکورہ مسافر بس مردان جارہی تھی، حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اور ان کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرا عظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ڈی آئی خان ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےلواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ نے زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

  • کابل : مسجد میں خود کش حملہ: 8افراد ہلاک 22 زخمی

    کابل : مسجد میں خود کش حملہ: 8افراد ہلاک 22 زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ22افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت دھماکے سے گونج اٹھا، کابل کی مقامی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ22افراد زخمی ہوئے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے واقعے کی تصدیق کردی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ افغان پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک خود کش بمبار نے کابل میں واقع ایک مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یہ خودکش دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کچھ روز قبل افغان صدر اشرف غنی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ دو مارچ اور گزشتہ ماہ 24 فروری کو افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 26 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق

    گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق

    کوٹلی آزاد کشمیر : گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، حادثے میں8افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بے رحم سیلابی ریلا گاڑی بہا لے گیا، گاڑی میں8افراد سوار تھے۔

    ڈائریکٹر اسپورٹس چوہدری اسحاق اپنے خاندان کے ہمراہ سرکاری جیپ میں جا رہے تھے ان کی گاڑی متھرانی گاﺅں کے قریب دھموئی آبشار کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور آبشار سے نیچے گر گئی جس کے باعث تمام افراد ڈوب گئے۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بد قسمتی سے گاڑی میں سوار کوئی بھی شخص اپنی جان بچانے میں کامیاب نہ ہوسکا، حادثے میں گاڑی میں سوار آٹھوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ڈوبنے والے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، آخری اطلاعات تک دو لاشوں کی تلاش جاری تھی، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر بھی شامل ہیں، پاک فوج کی مدد سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔