Tag: 8 suspects arrested

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 8ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 8ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد آصف عرف لنگڑا اور محمد کاشف کو گرفتارکیا، ملزمان بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    علاوہ ازیں گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد نعیم ،بیال ابراہیم ،عبد الشکور، سمیع اللہ اور محمد جاوید کو گرفتارکیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

    دریں اثناء سپر مارکیٹ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرکے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان کو دھرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان بھتہ خور، منشیات فروش اور سہولت کاری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، بلوچ کالونی سے کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ عدیل عرف ناکہ پکڑا گیا۔ ملزم بھتہ خوری، سہولت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

    محمود آباد سے منشیات فروش بشیراحمد عرف ننھا کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سپرمارکیٹ سے بھی چار منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا۔

    اس کے علاوہ شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری رہا ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔