Tag: 8 wickets

  • چیمپیئنز ٹرافی: بھارت ساؤتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں

    چیمپیئنز ٹرافی: بھارت ساؤتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں

    لندن : بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہوگا، جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، بھارت نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کا ٹکراؤ ہوگا۔ اوول میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    جنوبی افریقی اوپنرز ڈی کاک اور آملہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چھہتر رنز کی شراکت کی۔ ڈی کاک ترپن رنز بناسکے۔ ڈو پلیسی چھتیس اور ہاشم آملہ نے پینتیس رنز بنائے۔

    پروٹیاز ایک سو اکیانوے رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تیزی سے آگے بڑھی۔ شیکھر دھون اور کپتان ویرات کوہلی کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

    دھون اٹھہتر اور کوہلی نے چھہتر رنز بنائے۔ بھارتی کھلاڑی بومرا مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آٹھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔

    کیوی کپتان نے عالمی کپ کی تیز ترین سینچری بناڈالی۔ ویلنگٹن میں میدان سجا اور انگلینڈ کی ٹیم کا شیرازہ بکھر گیا۔انگلش بلے بازوں نے کپتان کو ٹاس جیت کر پر پہلے بیٹنگ کرنے کا یہ تحفہ دیا۔

    وکٹیں انگلینڈ کے مہرے ایک ایک کرکے لڑکھنا شروع ہوئے تو لائن ہی لگ گئی۔ سو رنز تک انگلینڈ کے تین ہی کھلاڑی آؤٹ تھے۔

    جس کے بعد ٹم ساؤتھی نےحریف ٹیم کو بے بس کردیا۔اورکوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ جم سکا۔مہمان ٹیم چونتیسویں اوور میں ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ساؤتھی نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی کپتان برینڈن میککلم نے انگلش بولرز کو دھوڈالا۔ میککلم نے اٹھارہ گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری جڑدی۔

    میککلم ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • وارم اپ میچ: انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر دوسو پچاس رنز بنالئے

    وارم اپ میچ: انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر دوسو پچاس رنز بنالئے

    سڈنی: وارلڈ اپ وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دوسو اکیاون رنز کا ہدف دیدیا،انگلش ٹیم نے مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو پچاس رنز بنا لئے۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پچاس اوورز میں ڈھائی سو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جوروٹ پچیاسی رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دس اوورز میں پینتالیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان نے دو ،احسان عادل ،شاہد آفریدی اوروہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • شارجہ ٹیسٹ: کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

    شارجہ ٹیسٹ: کیویز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

    شارجہ : پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے۔ کیویز نے آٹھ وکٹوں پر چھ سو سینتس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دو سو چھیاسی رنز کی بھاری بھرکم برتری بھی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ ٹیسٹ میں کیویز نے جوابی وار کردیا۔ چھ سو سینتس کا پہاڑ کھڑا کرکے شاہینوں کو دبوچنے کی تمام  مکمل تیاری کرلی، نیوزی لینڈ نے نامکمل اننگز ایک کھلاڑی آؤٹ دو سو اکیاسی رنز پر شروع کی تو برینڈن مککلم اور ولیمسن کا بلا رنز اگلنے سے نہ رک سکا۔

    کیوی بلے بازوں کے لاٹھی چارج نے بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ پاکستانی بولرز کا بھرکس نکالنے والے کپتان برینڈن مککلم دو سو دو اور کین ولیمسن پہلی ڈبل سنچری سے آٹھ رنز کی دوری پر آؤٹ ہوئے۔

    روس ٹیلر اور کورے اینڈرسن نے بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ نیوزی لینڈ نے ایک اننگز میں سترہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

    کیوی بلے بازوں نے بولرز کو نانی یاد دلاتے ہوئے انیس فلک شگاف چھکے لگائے۔چوتھے روز ماریک کریگ چونتیس اور ایش سودھی صفر پر کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    دوسرا ون ڈے،بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    احمدآباد :بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    سردار پٹیل اسٹیڈیم احمدآباد میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر دو سو چوہتر رنز اسکور کیے۔

    کپتان اینجلو میتھوز بانوے اور کمار سنگاکارا اکسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ بھارت کیلئے اکشر پٹیل،اومیش یادوو اور روی چندرن ایشون نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ امباتی رایودو نےایک سو اکیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شیکھر دھاون اناسی اور ویرات کوہلی نے اننچاس رنز بنائے۔ سیریز کا تیسرا میچ نو نومبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائیگا۔

  • ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    برسبین: آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ برسبین میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز اسکور کئے۔

    نین عابدی تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ مرینا اقبال نے اڑتیس رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف با آسانی تینتیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نکول بولٹن نے ناٹ آؤٹ اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔