Tag: 80 سالہ آرٹسٹ

  • لکڑی کے تراشے ہوئے حقیقت سے قریب تر مجسمے، 80 سالہ آرٹسٹ کی کہانی

    لکڑی کے تراشے ہوئے حقیقت سے قریب تر مجسمے، 80 سالہ آرٹسٹ کی کہانی

    اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک معمر آرٹسٹ مہاراج خوشحال کو لکڑی کے مجسمے تیار کرنے میں زبردست مہارت حاصل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر عمر کوٹ کے علاقے پتھورو کی ایک تنگ گلی میں موجود چھوٹے سے گھر میں بہت بڑے مجسمہ ساز مہاراج خوشحال رہائش پذیر ہیں۔

    80سالہ مجسمہ ساز مہاراج خوشحال گز شتہ 40 برس سے دیال کی لکڑی سے خوبصورت اور قابل دید مجسمے بنا رہے ہیں۔

    80سالہ مہاراج خوشحال جو لکڑی تراشی کے قدیم فن میں چھ دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں، لکڑی کے ٹکڑوں کو اپنی مہارت سے خوبصورت، نفیس، دیدہ زیب اور لازوال فن پاروں میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ فن اب چند ہی لوگوں کے پاس رہ گیا ہے۔

    ان کے مایہ ناز مجسموں میں محترمہ بے نظیر بھٹو لیڈی ڈیانا مغل بادشاہ اکبر اعظم سمیت متعدد نامور شخصیات کے مجسمے تیار کیے ہیں، ان میں رقاصہ کا مجسمہ قابل دید ہے، ان مجسموں کو دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

    مہاراج خوشحال کے ماہر ہاتھوں سے تراشے گئے ہر فن پارے میں ان کے ہنر کا اعلیٰ مظاہرہ نظر آتا ہے ان کا یہ ہنر ان کی معاشی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔