Tag: 80 سالہ خاتون

  • صفدر آباد : 80 سالہ معمر خاتون کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، ملزم گرفتار

    صفدر آباد : 80 سالہ معمر خاتون کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل، ملزم گرفتار

    صفدر آباد : پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں معمر بیوہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز صفدرآباد کے نمائندے طارق عاجز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں 80 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ حمیدہ بی بی اپنے گھر میں اکیلی تھی، ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور واردات کی۔

    ملزم فیضان نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر بیوہ خاتون کو قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم کو چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان مقتولہ کا پڑوسی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم فیضان نے اقرار جرم کرلیا۔ ملزم کیخلاف صفدر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد میں اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے زیادتی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 12جنوری کو فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر نے مل کرخاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کیا گیا ہے، تھانہ ویمن میں متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر نے بہلا پھسلا کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی، سیکیورٹی سپروائزر نے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیکر بلیک میل بھی کیا۔

  • بھارت: 80 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت: 80 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں آئے روز خطرناک حد اضافہ ہورہا ہے، جبکہ مودی حکومت کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگ رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے مضافات میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، میڑچل میں 80 سالہ خاتون کو 36 سالہ وینکٹ راؤ اور اس کے دو ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ہولناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ایک بھارت کے مقدس شہر اُجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص سڑک کنارے مبینہ طور پر ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا ہے۔

    حیرت انگیز طور پر دن دیہاڑے سڑک کے کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔

    درجنوں خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو سزا سنادی گئی

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم اور ویڈیو بنانے والے کو بھی حراست میں لے لیا۔

  • 80 سالہ خاتون نے خون عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    80 سالہ خاتون نے خون عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    خون کا عطیہ کرنا انسانیت کے لیے کی جانے والی عظیم خدمات میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں افراد ہر روز انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے خون کا عطیہ کرتے ہیں۔

    اسی طرح ایک 80 سالہ خاتون کینیڈین خاتون نے اپنی زندگی میں 96 لیٹر یعنی 203 یونٹ خون عطیہ کیا ہے۔

     رپورٹ کے مطابق 80 سالہ جوزفین میچا لُوک نامی خاتون نے اپنی زندگی میں اب تک 203 یونٹ خون کا عطیہ کیا ہے جس سے بے شمار افراد کی جان بچی ہے جو کہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جوزفین گذشتہ چھ دہائیوں سے باقاعدگی سے خون کا عطیہ کر رہی ہیں، انہوں نے 1965 میں 22 سال کی عمر سے خون کا عطیہ کرنا شروع کیا۔

    خون کا عطیہ دینے سے انکار کرنے والا ویٹ لفٹر اور ایلس فیض

    جوزفین میچالُوک کے اس ورلڈ ریکارڈ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کر دی ہے۔

    گینز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’جوزفین کو مبارک ہو جنہیں زندگی میں سب سے زیادہ خون عطیہ کرنے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔‘

    جوزفین میچالُوک نے بتایا کہ خون عطیہ کرنے کے بارے میں سب سے پہلے میری بہن نے مجھ سے بات کی۔

    وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس کے ساتھ مل کر خون کا عطیہ کروں گی اور یہیں سے اس کا آغاز ہوا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر خون ہے جو میں نے عطیہ کرنا ہے، میں اُن لوگوں کو عطیہ کرنا چاہتی ہوں جنہیں خون کی ضرورت ہے۔‘

    80  سال کی عمر ہونے کے باوجود ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جوزفین خون کا عطیہ کر رہی ہیں کیونکہ امریکہ میں خون عطیہ کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے اور انسان جب تک صحت مند رہتا ہے تب تک خون دے سکتا ہے۔

    وہ ابھی بھی ہر سال اوسط چار مرتبہ خون عطیہ کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ریکارڈ بناؤں گی، میں اِس غرض سے عطیہ نہیں کرتی تھی اور میرا ارادہ ہے کہ میں مزید خون عطیہ کرتی رہوں گی۔‘