Tag: 80 لاکھ روپے چوری

  • شہری 80 لاکھ سے محروم، ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    شہری 80 لاکھ سے محروم، ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت کے دہلی میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعے میں شہری سے 80 لاکھ روپے نقدی سے بھرا بیگ ڈکیت با آسانی چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ دہلی کے مشہور لاہوری گیٹ مارکیٹ علاقے میں پیش آیا، جو اپنی مصروفیت اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص جب لاہوری گیٹ مارکیٹ میں پہنچا تو اس دوران ڈکیت اس کا پیچھا کررہا تھا، متاثرہ شخص جیسے ہی ایک سنسان مقام پر پہنچا، ملزم نے پستول نکال کر اسے دھمکایا اور رقم کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے بیگ دینے سے انکار کیا تو ملزم نے خوفزدہ کرنے کے لئے فائرنگ شروع کردی، اس دوران بازار میں افراتفری مچ گئی۔

    ملزم متاثرہ شخص سے 80 لاکھ روپے کا بیگ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مذکورہ معاملہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت کے دہلی میں پولیس نے واقعے کے بعد فوراً تحقیقات شروع کردی ہیں اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔

    اسرائیل کی ماہ رمضان میں بدترین بمباری، 174 بچے شہید

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت نے دوران واردات چہرہ ڈھانپا ہوا تھا تاکہ شناخت نہ ہو سکے، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرم کی شناخت کے لیے خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

    پولیس کا ماننا ہے کہ یہ واردات کسی منصوبہ بندی کے تحت انجام دی گئی ہے کیونکہ ملزم نے متاثرہ شخص کا تعاقب کیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے پہلے سے معلوم تھا کہ متاثرہ شخص کے پاس بڑی رقم موجود ہے۔

  • کراچی : کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا

    کراچی : کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا

    کراچی : کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے بھرا بیگ چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا، مقدمے میں سیکورٹی کمپنی کے گارڈ کونامزدکیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنےکامقدمہ درج کرلیا گیا، بوٹ بیسن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کیا۔

    قدمہ میں سیکورٹی کمپنی کا گارڈ ذوالفقار کو نامزدکیا گیا اور کہا گیا کہ کیش وین رقم منتقلی کی ڈیوٹی پرمامور تھی، کلفٹن برانچ پہنچنے پر گارڈ اورڈرائیور وین کےاندرموجودتھے۔

    مقدمے کے متن میں کہا کہ 2افراد رقم دینےبینک کےاندرگئے، گارڈ نے ڈرائیور سے کہا طبیعت خراب ہے چائے اور پانی لےآو، ڈرائیور وین سے اتر کر بینک گیا تو گارڈ پیسوں سےبھرابیگ لیکرفرارہوگیا۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق وین کے اندر چیک کرنے پر پتہ لگا کہ گارڈ بھی غائب ہے، پولیس نے رقم لیکر فرار ہونے والے گارڈ کی تلاش شروع کردی، واقعے گزشتہ روز پیش آیا تھا۔