Tag: 8000 runs

  • مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے

    ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان سینچریز کی مشین بن گئے۔

    ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پر دونوں بیٹسمینوں کی یلغارسے رنز کی بھرمارہورہی ہے۔

    مصباح اور یونس کررہے ہیں کاری وار، یونس بلا لہراتے ہیں تو مصباح بھی پیچھے نہیں رہتے۔  یونس نے مسلسل تیسری میچ میں سینچری بنائی تو مصباح نے الحق نے بھی سینچریز کی ہیٹ ٹرک بنادی، مصباح اور یونس ٹیسٹ میں ریکارڈز بنارہے ہیں اور حریف ٹیم کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں۔

    مصباح الحق اور یونس کی شاندار پرفارمنس نے گرین شرٹس کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی، قومی ٹیم نے پہلی اننگز پانچ سو چھیاسٹھ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی۔

  • یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سنچری بنا ڈالی

    ابوظہبی :پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں یونس خان چھا گئے، آٹھ ہزار رنز مکمل کرنےکےبعدڈبل سنچری بھی جڑ دی،ابوظہبی ٹیسٹ میں یونس خان نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے،آٹھ ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

    مذکورہ سنچری یونس خان کے ٹیسٹ کیرئر کی پانچویں ڈبل سنچری ہے،انہوں نے چودہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی اس سے پہلے یونس خان نے بھارت، سری لنکا ،بنگلہ دیش ،زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔

    تاہم آسٹریلیا کیخلاف ان کی یہ پہلی ڈبل سنچری ہے، یونس خان اپنے ٹیسٹ کیرئر کا 93واں میچ کھیل رہے ہیں، علاوہ ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی آسٹریلیا کیخلاف سنچری اسکور کردی ۔۔

    وہ ایک سو ایک  رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، یہ مصباح الحق کے کیرئر کی چھٹی سنچری ہے، چیئرمین پی سی بی شہریارخان  نے یونس خان اور مصباح الحق کی شاندار کارکردگی پرانکی تعریف کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔