Tag: 83

  • کویت: شہری کی غلطی نے اسے جمع پونجی سے محروم کردیا

    کویت: شہری کی غلطی نے اسے جمع پونجی سے محروم کردیا

    کویت سٹی: کویت میں جعل سازی کے ایک واقعے میں شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویتی شہری ایک نامعلوم بین الاقوامی کال کا جواب دیتے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر اندر 83,000 کویتی دینار کھو بیٹھا۔

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ کال کرنے والے نے کویتی شہری کو گمراہ کیا کہ اس کا ایک ایک تجارتی کمپنی سے تعلق ہے اور اسے اپنا ذاتی ڈیٹا اور بینک اکاؤنٹ نمبر اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

    متاثرہ شہری نے حل کی تلاش میں سیکورٹی حکام کا سہارا لیا کیونکہ وہ ایک مالیاتی بروکریج کمپنی کے ذریعے بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ تجارت کرتا تھا، جب اسے کال موصول ہوئی تو کال کرنے والے نے بتایا کہ وہ بروکریج کمپنی کا ملازم ہے جس کے ذریعے وہ اپنا تجارتی لین دین کرتا ہے۔

    چنانچہ کویتی شہری نے کال کرنے والے دھوکے باز کو اپنا بطاقہ ، بینک اکاؤنٹ اور پاسپورٹ نمبر کی تفصیلات ظاہر کر دیں، متاثرہ شخص نے اپنی گفتگو کے آدھے گھنٹے کے اندر دیکھا کہ اسے ایک بینک میسج موصول ہوا کہ اس کے بیلنس سے 83,000 دینار کاٹ لیے گئے ہیں۔

    فراڈ کے بعد متاثرہ شہری نے جب بینک اور بروکریج کمپنی کو اطلاع دی تو پتہ چلا کہ وہ ایک دھوکہ باز کے چکر میں پڑ گیا ہے کیونکہ بروکریج فرم نے اسے ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کے لیے کوئی کال نہیں کی تھی۔

    بینک میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے محکمہ فوجداری تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • مردہ قرار دی جانے والی خاتون کئی گھنٹے بعد زندہ ہوگئی

    مردہ قرار دی جانے والی خاتون کئی گھنٹے بعد زندہ ہوگئی

    کیو : مردہ قرار دی جانے والی عمر رسیدہ خاتون 10 گھنٹے بعد اچانک زندہ ہوگئی، بزرگ خاتون نے کہا کہ ‘میں نے جنت دیکھی اور محروم والد کی آواز بھی سنی’۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بزرگ خاتون کے کئی گھنٹے کے بعد زندہ ہونے کا یہ حیران کن واقعہ یوکرین میں اس وقت پیش آیا جب 83 سالہ خاتون کو مردہ قرار دئیے جانے کے کئی گھنٹے بعد دفنانے کی تیاری کی جارہی تھی۔

    طبعیت خراب ہونے کے باعث خاتون بے ہوش ہوگئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو بلایا، جنہوں نے خاتون کو مردہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حرکت قلب بند ہوچکی ہے۔

    ریسکیو اہلکاروں کے بیان پر اہل خانہ نے 83 سالہ خاتون کی آخری رسومات کی تیاری شروع کی اور مسیحی برادری کے مذہبی رہنما ‘پادری’ کو مدعو کیا اور قبر کی کھدائی بھی شروع کروائی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب خاتون کو دفنانے کی تیاری کی جارہی تھی تو اچانک کیسینیا دیدک نامی خاتون نے حرکت قلب بند ہونے کے 10 گھنٹے بعد اپنے زندہ ہونے کا احساس دلایا، جس پر اہل خانہ پوری طور پر خاتون کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    عمر رسیدہ خاتون نے موت کے تجربے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے جنت کی ریاست دیکھی اور اپنے محروم والد کو پکارتے ہوئے سنا’۔


    اس لمحے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جب اسے ہوش آیا، کینیا نے کہا کہ ‘میری آنکھیں کھل گئیں اور سفید رنگ کے لوگ میرے آس پاس کھڑے تھے’۔

    بزرگ خاتون کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری کال کے بعد 6 بجے طبی عملہ ہمارے گھر پہنچا تھا جب والدہ کی حالت انتہائی خراب تھی۔

    والدہ کا چیک اپ کرنے کے بعد نرس نے کہا کہ انہیں اسپتال لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مرچکی ہیں، نرس نے ان کی حرکت قلب چیک کی اور کچھ دیگر ٹیسٹ بھی کیے جس سے زندگی کا پتہ چل سکے تاہم ان کی حرکت قلب بکل بند ہوچکی تھی، جس کے بعد ہم نے آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری شروع کردی۔