Tag: 84 افراد ہلاک

  • کیلی فورنیا میں ہولناک آتشزدگی جاری، 84 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

    کیلی فورنیا میں ہولناک آتشزدگی جاری، 84 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی بُجھ نہ سکی، ہولناک آگ کی زد میں آکر اب تک 84 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے تین ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز مصروف ہیں، تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور خوفناک آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر ریاست کا 400 اسکوائر میل کا رقبہ جل کر تباہ ہوگیا ہے۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی کیلی فورنیا کی تاریخ میں سب زیادہ خطرناک اور جان لیوا آتشزدگی ہے۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا کہ بدھ کے روز ہونے والی بارش نے آگ بجھانے میں کافی حد تک مددگار ہوئی تھی لیکن پھر بھی آتشزدگی جاری ہے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقے میں موجود 18 ہزار 600 سے زائد گھر اور گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہونے والے 84 افراد میں 54 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیلیوفورنیا میں لگنے خوفناک آگ پر قابو پانے والے فائرفایٹر میں 2 بھی افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والی ٹیمیں 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ پانچ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتشزدگی سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے امدادی کاررروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کے وسیع ع عریض جنگلات میں 16 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے شمالی کیلی فورنیا کے زیادہ تر حصے کو ریڈ فلیگ وارننگ کے تحت رکھا ہوا ہے۔

  • دمشق : روسی طیاروں کی بمباری سے 84 افراد جاں بحق

    دمشق : روسی طیاروں کی بمباری سے 84 افراد جاں بحق

    دمشق: شام کے مشرقی علاقے میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد جاں بحق،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق شام میں داعش کے زیر اثر مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے.

    شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 3 شامی اور روسی طیاروں نے حصہ لیا جس میں 58 عام شہری بھی ہیں جب کہ باقی 24 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ممکنہ طور پر ان کا تعلق داعش سے ہو سکتا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شام میں روس کے تعاون سے حکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی تھی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے تھے.

    واضح رہے کہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک دولاکھ اسی ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں.