Tag: 8th ideas 2014

  • پاکستانی اسلحہ ساز ادارے دیگر ملکوں کی بھی ضرورت بن گئے

    پاکستانی اسلحہ ساز ادارے دیگر ملکوں کی بھی ضرورت بن گئے

    کراچی : پاکستان نےخود کفالت کا راستہ اپناتے ہوئے اسلحہ سازی میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے، پاکستان کے اسلحہ ساز ادارے مسلح افواج کے علاوہ دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    عالمی دفاعی نمائش میں پاکستانی پویلین انتہائی توجہ کا مرکز بنا رہا ، جس میں پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات رکھی گئی ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاعی نمائش میں پاکستان کے پا س اس وقت جدید ترین نظام موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ روس سے تعلقات ملک کیلئے کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔

    پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل احسن محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کو خطے کے دوسرے ممالک میں نمایاں حیثیت حاصل ہوگئی ہے،  دفاعی نمائش میں ملکی مسلح افواج کیلئے بین الاقوامی معیار کا جدید ترین اسلحہ بھی رکھا گیا ہے ۔

    دور جدید میں پاکستان نے اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنے کیلئے دفاع کا حق محفوظ رکھا ہے اور اپنے ملک کی دفاع کیلئے طاقت اور جدید اسلحہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

  • آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز2014 کا آغاز

    آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز2014 کا آغاز

    کراچی : آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار چودہ کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نمائش کا افتتاح وزیرِاعظم نواز شریف نے کیا۔

    آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزارچودہ کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے، چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں جدید جنگی سامان نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں، الخالد ٹینک ، جے ایف سترہ تھنڈرطیارہ، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

    پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے ڈی جی ایئر کموڈور منصور حسین خان کا کہنا ہے کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیار ے جلد تیا ر کرلیے جائیں گے، نمائش میں پاکستان سے اہم دفاعی معاہدہ کرنے والا ملک روس بھی اپنی مصنوعات کے ساتھ پہلی بار شرکت کررہا ہے جب کہ غیر ملکی مندوبین اور اہم سرکاری حکام کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    دفاعی نمائش کے موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔