Tag: 9

  • یورو کپ 2020: جرمنی کی شکست پر آبدیدہ ننھی بچی کیلئے 78 لاکھ روپے کا انعام

    یورو کپ 2020: جرمنی کی شکست پر آبدیدہ ننھی بچی کیلئے 78 لاکھ روپے کا انعام

    لندن/ برلن : یورو کپ میں جرمنی کی شکست پر آبدیدہ ہونے والی 9 سالہ جرمن بچی کو برطانوی شہریوں نے 36 ہزار پاؤنڈ کی رقم بطور انعام پیش کردی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 2020 میں بوئیفا یورو کپ کے برطانوی دارالحکومت لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں بوئیفا یورو کپ کا کوارٹر فائنل میچ برطانیہ اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا جس میں برطانیہ نے جرمنی کو شکست دے کر یورو چیمپئن شپ سے باہر کردیا تھا۔

    جرمنی کی شکست پر ننھی مداح آبدیدہ ہوگئی جس کی روتی ہوئی تصویر اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین اور ٹی وی چینلز پر بھی دکھائی گئی۔

    9 سالہ بچی کی تصویر وائرل ہونے پر برطانوی صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ پر بچی کا خوب مذاق بنایا گیا اور اسے آن لائن ہراسگی کا شکار ہونا پڑا، جس کے خلاف برطانیہ میں ہی مہم چلائی گئی۔

    ننھی مداح کو سائبر بلنگ کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف برطانوی شہریوں ایک مہم چلائی جس کا مقصد بچی کو یہ احساس دلانا تھا کہ ‘برطانیہ میں ہر شخص بُرا نہیں ہے’۔

    ویلز سے تعلق رکھنے والے جوئل ہِیوز بچی کےلیے ایک کراؤڈ فنڈ نامی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت 500 پاؤنڈ کی رقم جمع کرکے بچی کو بطور تحفہ پیش کرنا تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فنڈ میں بہت تیزی سے رقوم منتقل کی گئیں جس کی بدولت 500 پاؤنڈ کا ہدف 36000 پاؤنڈ( 78 لاکھ 82 ہزار 500 روپے سے زائد) تک پہنچ گیا۔

    ہیوز اپنے کراؤڈ فنڈنگ پیج جسٹ گیونگ ڈاٹ کام پر کہا کہ ‘میں یہ چاہتا ہوں کہ متاثرہ بچی کے والدین یہ رقم اپنی بیٹی کی خوشی پر خرچ کریں تاکہ وہ یہ جان سکے کہ برطانیہ میں ہر کوئی برا نہیں ہے اور ہم دوسروں کا خیال رکھتے ہیں’۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک اس جرمن بچی کی شناخت نہیں جانتے لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ ‘سوشل میڈیا کے ذریعے یہ کام ہوسکتا ہے’۔

  • دنیا کے ذہین ترین بچے کا کم ترین گریجویٹ بننے کا خواب چکنا چور

    دنیا کے ذہین ترین بچے کا کم ترین گریجویٹ بننے کا خواب چکنا چور

    ایمسٹرڈیم : ہالینڈ کی یونیورسٹی نے دنیا کے ذہین ترین بچے لورینٹ سائمنس کا 9 برس کی عمر میں گریجویش کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم سے تعلق رکھنے والا 9 سالہ لارینٹ سائمنس رواں ماہ دسمبر میں ایندھوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے دنیا کا کم عمر ترین گریجویٹ بنا چاہتے تھے تاہم یونیورسٹی سے تنازع کے بعد ان کا 9 برس کی عمر میں گریجویشن کا خواب ادھورا رہ گیا۔

    لورینٹ ابھی 9 سال کے ہیں اور وہ 26 دسمبر کو اپنی دسویں سالگرہ منائیں گے اور انہیں اس سے قبل ہی اپنی گریجویشن مکمل کر لینا تھی۔

    لورینٹ گزشتہ ماہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے جب یہ بات سامنے آئی کہ وہ ایندھوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری سال ختم ہونے سے پہلے ہی مکمل کرنے والے ہیں۔

    جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین گریجویٹ بھی بن جاتے، تاہم 9 دسمبر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے لارینٹ سائمنس اور اس کے والدین کو بتایا کہ جامعہ اس ڈیڈ لائن تک تمام امتحانات نہیں لے سکتے۔

    اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لورینٹ نے یونیورسٹی کی امتحانی کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی ای میل شامل کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جب میں نے ایک زبانی امتحان میں ناکامی پر احتجاج کیا تو یونیورسٹی نے امتحانات کی تاریخ ہی تبدیل کر دی۔

    مزید پڑھیں : 9 سالہ بچہ دنیا کا کم عمر ترین گریجویٹ

    یونیورسٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لورینٹ ایک خداداد قابلیت والا بچہ ہے اور وہ ایک ناقابل یقین رفتار سے اپنی تعلیم مکمل کر رہا ہے۔

    یونیورسٹی نے لورینٹ کو آئندہ برس کے وسط تک اپنی تعلیم مکمل کرنے کی پیشکش کی ہے جسے لورینٹ کے والدین نے مسترد کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو یونیورسٹی سے نکال لیا ہے۔