Tag: 9مئی واقعات

  • علی امین 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کرچکے، ذرائع

    علی امین 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کرچکے، ذرائع

    حکومتی کمیٹی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو جوابی خط کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا تھا ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں نیا موڑ آگیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور 9مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کرچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نے کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اعتراف کیا، علی امین گنڈاپور نے تسلیم کیا ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہوگئے تھے۔

    ذرائع نے علی امین گنڈاپور کے گفتگو کے حوالے سے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا مؤقف تھا کہ جتنا جرم ہوا سزا اتنی ہونی چاہیے۔

    اس سلسلے میں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کہہ چکے اپنے کارکنوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، حکومتی کمیٹی علی امین گنڈاپور کے اعترافی بیان کو جواب کا حصہ بنائے گی۔

  • شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ، بیان ریکارڈ کرا دیا

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ، بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نو مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ہوگئے اور ڈی آئی جی کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9مئی واقعات کے مقدمات کی تفتیش کے لئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے، دونوں رہنماؤں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بیان ریکارڈ کرایا۔

    پولیس نے کہا کہ 9مئی کے حوالے سے شاہ محمود اور اسد عمر سے سوالات کیے گئے، دونوں رہنماؤں کے سامنے9مئی کے واقعات کےڈیجیٹل ،فرانزک شواہد رکھے گئے، دونوں رہنماؤں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کرائے۔

    شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کیے اور پوچھا کہ آپ کا کردار کیا رہا، ہمارا کوئی کردار تھا نہ ہی ہم ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پرلانا مناسب نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پولیس نے نو مئی کے حوالے سے پوچھا جتنی معلومات تھی ہم نے بتادی۔