Tag: 9 افراد جاں بحق

  • گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 9 افراد جاں بحق ، 12 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ

    گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 9 افراد جاں بحق ، 12 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ

    گلگت : گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہے ، تاحال 12 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیلابی صورتحال میں اب تک 9افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، تاحال 12 افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں ابتک 9 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے 500 سے زائد مکانات، 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہوئیں، 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذرہوگئیں جبکہ دکانیں، مویشی خانے تباہ اور ہزاروں فٹ لکڑی ریلوں میں بہہ گئیں۔

    مزید پڑھیں : گلگت بلتستان میں ہر طرف تباہی، 100 سے زائد مکانات منہدم

    ان کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد مسافر وں اورسیاحوں کوریسکیو کیا گیا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع دیامر میں ہوا۔

    دوسری جانب چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد نے کہا کہ 2 ہفتوں سے موسمیاتی آفات کا سامنا کر رہے ہیں، گلیشئرز پگھلے اور بارشوں سے نقصان دگنا ہوگیا، 10 جون سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

    ابرار احمد کا کہنا تھا کہ دیامر کی وادی تھک اور تھور میں 8 اموات ہوئیں، وادی استور میں ایک شخص جاں بحق ہوا ، زیادہ حادثات کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئی۔

  • ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 9 افراد جاں بحق

    ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 9 افراد جاں بحق

    عراق میں ایرانی زائرین کی بس افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی، زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے باعث 9 ایرانی زائرین لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی زائرین بس کے حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 8 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، جنہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    دوسری جانب عراقی حکومت نے اربعین (حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چالیسویں) کے موقع پر پاکستانی زائرین اور مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ مقرر کردیا گیا۔ اس دوران زائرین کو بغیر کسی فیس کے 30 دن کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

    سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب میں کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانیوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر حائل سے 250 کلو میٹر دور ٹریفک حادثے میں چار پاکستانیوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    محکمہ شہری دفاع کے مطابق کار سامنے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد موقع پر بھی جاں بحق ہوگئے۔

    محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری معلوم ہو رہی ہے تاہم واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔حادثے میں مرنے والوں میں 5 افراد سعودین شہری تھے اور 4 پاکستانی مزدور تھے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے سعودی فیملی کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ خاندان کا ایک 17 سالہ لڑکا گھر میں رہ گیا تھا، وہ لوگ حائل شہر میں رہتے تھے اور رشتے داروں کے پاس جا رہے تھے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے سعودی شہری نایف مرزوق الرشیدی حائل پولیس میں سارجنٹ تھے، جبکہ پاکستانی کارکنوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔

  • بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

    بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر کان میں کام کرنے والے 9 مزدور جاں بحق جبکہ 30 افراد ملبے تلے دب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

    ترجمان خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور کارروائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی اپنے معاون خصوصی کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنے اور ملبے تلے دبے مزدوروں کی تلاش کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    خیبرپختونخواہ حکومت نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

    کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

    گوادر: صوبہ بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اوڑمارہ سے کراچی جانے والی بس کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    گوادر میں بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ ماہ گوادر میں بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی کہ بزی ٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

    بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔

  • پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار بس قصور سے ملتان جا رہی تھی۔

    سیالکوٹ : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئےتھے ، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • میانوالی: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

    میانوالی: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

    میانوالی: صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قریب ملتان روڈ ہیڈپکا کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم ہوا، حادثے کے بعد ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

    ایمبولینس میں آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی شکار ایمبولینس مریض اور اس کے اہل خانہ کو بھکرسے راولپنڈی لے کرجا رہی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کردیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    لیہ میں تیز رفتار پک اپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں جیسل روڈ کے قریب تیز رفتار پک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں۔

  • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 807 ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق سیکڑوں زخمی

    24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 807 ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق سیکڑوں زخمی

    لاہور : گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں807روڈ ٹریفک حادثات ہوئےجس میں09افراد جاں بحق جبکہ 892افراد شدید زخمی ہوگئے، سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکلوں کے ہوئے۔

    پنجاب ایمرجنسی سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات370ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور29مسافر374اور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

    اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ206ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت232متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 75حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان64حادثات  میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

    ان ٹریفک حادثات کے کل901متاثرین میں719مرد اور182خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں183افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 490افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ228زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

    ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں675موٹر سائیکلوں،115آٹو رکشے،77موٹر کاریں،27وین7مسافر بسیں،22ٹرک اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

  • ملتان میں دشمنی پرفائرنگ،10 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    ملتان میں دشمنی پرفائرنگ،10 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    ملتان: صوبہ پنجاب کے علاقے درآب پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں10افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جلال پور پیروالا کے علاقے درآب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈکیت کالا جعفر اور اس کا بیٹا شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی پنجاب پولیس نے جلال پورپیر والا میں فائرنگ سے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

    کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

    لاہور : دشمنی کا شاخسانہ، دو سگے بھائی کزن سمیت فائرنگ سے جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں اور ان کے کزن سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بٹ اور قصائی گروپوں کے درمیان ہوا تھا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

  • نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد اور اسپتال میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، افسوس ناک واقعے میں 49 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نمازجمعہ کے دوران مساجد میں موجود نمازیوں پرفائرنگ کی گئی، حملہ آوروں نے النورمسجد اور لِین وڈ میں نمازیوں کونشانہ بنایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے جو اس واقعے میں محفوظ رہے۔

    بنگلہ دیشی کرکٹرتمیم اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری ٹیم محفوظ ہے، ہمارے لیے دعا کریں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے، دوبارہ ایسا واقعہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

    بنگلہ دیشی کرکٹرمشفق الرحیم نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ ہوئی، الحمداللہ، اللہ نے ہمیں محفوظ رکھا، ہم بہت زیادہ خوش نصیب ہیں، دوبارہ اس طرح نہیں دیکھنا چاہتے، ہمارے لیے دعا کریں۔


    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    کرائسٹ چرچ میں پولیس حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”
    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سوگواردن ہے، ایسے پُرتشددواقعات کی نیوزی لینڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”جیسنڈا ایرڈن” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/03/60×60.jpg”][/bs-quote]

    جیسنڈا ایرڈن نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث ایک دہشت گرد نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جس پرکیمرہ نصب تھا، دہشت گرد نے قتل وغارت کی فوٹیج براہ راست سوشل میڈیا پرنشرکی۔

    نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق حملے میں 9 افراد شہید ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی سے رابطے میں ہیں، حملے میں کسی پاکستانی کے متاثر ہونے سے متعلق اطلاع نہیں ہے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پولیس نےعلاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے، رابطے نہیں ہوپارہے، جیسے ہی کوئی اطلاع ملی، ہم دفترخارجہ سے رابطہ کریں گے۔

    پولیس کمشنرکرائسٹ چرچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گاڑی کوتحویل میں لے لیا، دھماکاخیز مواد نصب تھا۔

    پولیس کمشنر نے بتایا کہ خاتون سمیت 4 مشتبہ افراد زیرحراست میں، زیرحراست افراد میں 27 سال کا آسٹریلوی شہری بھی شامل ہے۔