Tag: 9 افراد زخمی

  • عید کے دن ذاتی دشمنیوں نے 6 زندگیاں نگل لیں، 9 افراد زخمی

    عید کے دن ذاتی دشمنیوں نے 6 زندگیاں نگل لیں، 9 افراد زخمی

    نماز عید کے بعد مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات کے بعد فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں خاتون سمیت 6 افراد اپنی جان سے گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    صوابی کے علاقے گدون اتلہ میں نماز عید کے بعد دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں 2 افراد قتل جب کہ دو زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں جب کہ گولیاں لگنے سے راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔

    بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود کالا پل پر نماز عید کے بعد مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ڈی ایس پی میرپور کا کہنا ہے کہ فارئنگ کا واقعہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    کرک کے علاقہ رحمت آباد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک شخص قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جب کہ لوئر جنوبی وزیرستان، گنگی خیل اسٹاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شاہ حسین زخمی ہوا، جس کو ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سندھ کے علاقے عمر کوٹ کے کھوسہ محلہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے طلاق لے کر دوسری شادی کی تھی۔

    کراچی میں سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

    زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملیر سٹی غازی ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہو گیا۔

  • نوابشاہ: قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پربس الٹ گئی‘ 9مسافرزخمی

    نوابشاہ: قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پربس الٹ گئی‘ 9مسافرزخمی

    نوابشاہ: قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پرتیزرفتاربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پرتیزرفتاربس الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی بس کراچی سے پشاور جا رہی تھی، زخمیوں کو فوری طورپر قاضی احمد کے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، زخمیوں میں خوااتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔


    سیہون شریف کےقریب ٹرک اوررکشےمیں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں سال 9 جولائی کو صوبہ سندھ کےشہرسیہون کےقریب تیزرفتار ٹرک اور رکشے کےتصادم کےنتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    فیصل آباد میں بس حادثہ‘ 4افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس 16 جنوری صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسافر بس الٹ گئی تھی ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • چارسدہ،ریموٹ کنٹرول بم حملہ،9افراد زخمی

    چارسدہ،ریموٹ کنٹرول بم حملہ،9افراد زخمی

    چارسدہ : صوبہ خیبرپختونخواہ میں چاسدہ کے علاقے میں پولیس وین پرحملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس وین کو شب قدر کے علاقے سروکلئی میں نشانہ بنایا گیا۔ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چارپولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے، قریب سے گزرتی ایک مسافربس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم حملہ آورں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ریموٹ کنٹرول بم حملےمیں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والےپولیس اہلکار پولیوٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں فائرنگ،پولیو افسر جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیو افسر ڈاکٹر ذکاء اللہ خان کو جاں بحق کردیا تھا۔