Tag: 9 افراد شہید

  • پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملےکا مقدمہ درج

    پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملےکا مقدمہ درج

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ ایس ایچ او ٹاؤن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

    ٹاؤن پولیس نے سی ٹی ڈی میں مقدمے کے لیے پہلےمراسلہ ارسال کیا تھا، سی ٹی ڈی تھانے نے مراسلے کی بنیاد پردہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیراستعمال رکشہ کو فرانزک کے لیے بھیجا جائے گا اور جائے وقوع سے ملنے والے خول، اسلحہ وبارود کی بھی فرانزک کی جائے گی۔

    پولیس کے مطابق دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئےہیں۔


    پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پشاور میں حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملہ‘ وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملہ‘ وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    پشاور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پرہونے والے حملے میں شہید افراد کے لواحقین سےتعزیت کی ہےاورقیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاور زرعی ڈائرریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا، زخمیوں کےاہل خانہ کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایگریکلچرٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاورمیں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خون کی ہولی کھیلنے والےانسانیت اوراسلام دونوں کے دشمن ہیں۔

    عمران خان نے بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پراللہ کا شکرادا کرتے ہوئے دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچانے والےجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پولیس کی پیشہ وارانہ بنیادوں پرتشکیل نوبارآورثابت ہورہی ہے، حملے کوممکنہ طورپرکم ازکم وقت میں ناکام بنانا باعث اطمینان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واقعےکے حقیقی ذمہ داروں تک رسائی کے لیے جامع تحقیقات کی جائیں اورحکومت زخمیوں کے لیے علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرے۔

    عمران خان نے شہدا کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اور حملےکا نشانہ بننے والوں کی جلد اورمکمل شفایابی کے لیے دعا کی۔

    گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا نے پشاورحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے حملہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرکے دم لیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں زرعی ڈائریکٹوریٹ میں وحشیانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا، زخمیوں کےاہل خانہ کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا، زخمیوں کے خاندانوں کو صبرعطا کرے۔


    پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ


    واضح رہے کہ پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید، 35 زخمی ہوگئے جبکہ پانچوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔