Tag: 9 دہشت گرد ہلاک

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی، خیسورہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ شہید لانس نائیک عبدالوحید کاتعلق مظفرآباد سے ہے،شہید سپاہی سقم داد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ، 5 دہشت گرد ہلاک،ایک جوان شہید

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے 20 اپریل کو آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے دس کلومیٹر دور دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

    شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد مارے گئے

    یاد رہے کہ رواں ماہ 13 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

    مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور فورسز نے سرچ آپریشن مکمل کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرچ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا گیا تھا، آپریشن مکمل ہونے پر ریسیکیو ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔

    ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مستونگ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک

    واضح رہے کہ دو سال قبل بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور مسلسل دو روز تک مزاحمت کی گئی، جس کے باعث 2 افسران اور 3 جوان زخمی ہوئے تاہم اس دوران سیکیورٹی فورسز کی سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔