Tag: 9 سالہ بچہ

  • ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

    ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

    راولپنڈی: ٹی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث 9 سالہ بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    لواحقین کے مطابق 9 سالہ ابو ہریرہ کو صبح 7 بجے ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا تھا، صبح 9 بجے دوبارہ ایمرجنسی منتقل کرنے پر ڈاکٹرز نے راولپنڈی ریفر کیا۔

    لواحقین نے بتایا کہ ایمبولینس بلائی گئی تو اس میں آکسیجن ہی نہیں تھی جس کے باعث ان کا بچہ دم توڑ گیا، اس واقعے کے بعد لواحقین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں احتجاج جاری ہے۔

  • 9 سالہ بچے کی چھریوں کے وار کر کے 5 سالہ بہن کو قتل کرنے کی کوشش

    9 سالہ بچے کی چھریوں کے وار کر کے 5 سالہ بہن کو قتل کرنے کی کوشش

    امریکا میں ایک 9 سالہ بچے نے اپنی 5 سالہ بہن کو چھریوں کے متعدد وار کر کے زخمی کردیا، بچے کا ارادہ ننھی بہن کو قتل کرنے کا تھا۔ پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا۔ 9 سالہ بچے پر اقدام قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اسے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ بچے نے اپنی 5 سال بہن کو چھریوں کے متعدد وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ چیختا رہا، ’مرو، مرو‘۔

    بچے کا کہنا ہے کہ ننھی بہن کو قتل کرنے کا خیال اچانک ہی اس کے دماغ میں آگیا اور وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے بارے میں سوچتا رہا۔ جج نے فوری طور پر بچے کا نفسیاتی چیک اپ اور ٹریٹمنٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے بچے کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ عمارت میں چھپنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنی بہن اور ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ ماں صرف 10 منٹ کے لیے کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تھی۔ ماں کے جاتے ہی بچے نے کچن سے چھری اٹھائی اور اسے اپنے پیچھے چھپا کر بہن کے کمرے میں پہنچا۔

    بچے نے ننھی بہن کو گردن سے پکڑا اور اس پر چھریوں سے وار کرنا شروع کیے۔ اسی دوران ماں واپس آگئی اور اس نے چیختے ہوئے بچے کو روکا اور فوری طور پر پولیس کو کال کی۔

    ماں کے مداخلت کرتے ہی لڑکا وہاں سے بھاگ گیا اور چھپنے کی جگہیں ڈھونڈنے لگا۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر گہرے زخم ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کے حراست میں لینے کے ایک دن بعد بچے کو مقامی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا، فی الوقت بچہ حفاظتی بچہ جیل میں ہے۔ ملزم کی کم عمری کی وجہ سے اس کا نام اور تصویر جاری نہیں کی گئی۔

  • گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ میں 9 سال کا بچہ زیادتی کے بعد قتل

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 9 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش سیم نالے سے ملی۔

    بچے کے لاپتہ ہونے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم اشتیاق کو گرفتارکرلیا ہے جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


    زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے ننھی زینب کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل عمران کو4 بارسزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    خصوصی عدالت نے مجرم عمران کو ایک بارعمر قید ،7سال قید، 32لاکھ جرمانے کی بھی سزا کا حکم دیا تھا ، قاتل عمران کو مختلف دفعات میں الگ الگ سزائیں سنائی گئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔