Tag: 9 مئی

  • چیئرمین بیرسٹر گوہر کا 9 مئی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی

    چیئرمین بیرسٹر گوہر کا 9 مئی سے متعلق بیان، پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے 9 مئی سے متعلق بیان کے بعد پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے آج 9مئی سے متعلق بیان دیا تھا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئی معذرت نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’9 مئی غلط تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا‘

    پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کا مؤقف وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پیش کیا، پارٹی کی جانب سے معذرت کا تاثر کسی طور درست نہیں۔

    تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق ہے، اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ یہ ایک ”فالس فلیگ آپریشن“ تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-bail-petitions-sc-hearing-20-aug-2025/

  • 9 مئی، توشہ خانہ اور  26  نومبر کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے تیاریاں مکمل

    9 مئی، توشہ خانہ اور 26 نومبر کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : نو مئی، توشہ خانہ کیس اور 26 نومبر کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں اور کیسز اڈیالہ جیل میں سماعت کے لیے مقرر کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی، توشہ خانہ کیس اور 26 نومبر کے مقدمات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جلد نمٹانے کیلئے قانونی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا اور جی ایچ کیو حملہ سمیت نو مئی کے مقدمات ، توشہ خانہ ٹو کیس اڈیالہ جیل میں سماعت کے لیے مقرر کردیئے گئے۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 18 جولائی کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت نو مئی کے 12 مقدمات کی جیل میں سماعت کرے گی۔

    نو مئی کے 12 مقدمات کے چالان کی نقول جیل ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی ائی میں تقسیم کی جائے گی، مقدمات میں ملوث ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے عدالتی احکامات جاری ہوگئے۔

    سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں 18 جولائی کو کریں گے۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ کا 9 مئی سے متعلق کیسز کے حوالے سے اہم حکم جاری

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پانچ جون کو اخری بار اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، کیس میں اب تک استغاثہ کے 31 اہم گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں 9 مئی سے متعلق کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    حکم نامے میں کہا گہا تھا انسداد دہشتگردی عدالتیں ہر پندرہ دن کی پراگرس رپورٹ متعلقہ چیف جسٹس کو پیش کریں گی، ٹرائل کورٹ میں ملزمان کے دیگر درج مقدمات کی وجہ سے حقوق متاثر نہ ہوں۔

  • عثمان ڈار کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    عثمان ڈار کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

    عدالت نے 13 جنوری کے بعد نو مئی جی ایچ پی او حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دے دیا، اور 13 جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے عثمان ڈار کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی، اور انھیں 13 جنوری سے 21 فروری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے اور میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی

    بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے دیگر ملزمان بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل لائے گئے، ملزمان اجمل صابر راجہ اور غضنفر اقبال کی بریت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔

    اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، عمر ایوب کی کیس سے متعلقہ ریکارڈ فراہمی کی درخواست ملتوی کر دی گئی، عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

  • 9 مئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے، عظمیٰ بخاری

    9 مئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نو مئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے، بلوائیوں کو ریلیف ملا تو نو مئی بار بار ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سانحہ 9 مئی کے 19 ملزمان کی سزاوں کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جوبچے فساد اور انتشار کا ایندھن بنے انھوں نے اپنی زندگیاں تباہ کیں، معافی کیلئے ایک طرف ان کے والدین منتیں کرتے رہے، دوسری طرف باہر نکل کر جو استعمال کی وہ بھی دیکھی ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، پاک فوج نے ان کوجو رعایت دی میرا خیال ہے ان کو دوبارہ سوچنا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ معافی ان کو ملتی ہے جو معافی مانگ رہاہو ، نومئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے ایسے بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو 9 مئی باربار ہوسکتا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جیل سے رہاہونیوالے 9مئی کےملزمان کا رویہ ہم سب کیلئے الارمنگ ہے ، معافی مانگ کر دوبارہ 9مئی جیسا رویہ رکھنےوالے دوسروں کا راستہ بھی بند کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ بہت بولتے ہیں،یہ کوے کو بھی سفید کہتے ہیں، 9مئی کے بلوائیوں کو اشتعال دلانے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کےپی میں پروگرام بھی رکھا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ان کا کوئی معاملہ جیل ریفارمز کا نہیں یہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دلاناچاہتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں کھاتے ہیں ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل مں گھسنا چاہتے ہیں ان کا ایجنڈا سیاسی ہے۔

  • سانحہ 9 مئی میں مزید 60 مجرموں کو سزائیں، جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان نیازی کو 10 سال قید کی سزا

    سانحہ 9 مئی میں مزید 60 مجرموں کو سزائیں، جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان نیازی کو 10 سال قید کی سزا

    سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان نیازی کو 10 سال قید با مشقت سزا سنائی گئی۔

    ٓئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی کیسز پر شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی ہیں اور یہ سزائیں مجرموں کو انکے قانونی حق کی فراہمی اور تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سنائی گئی ہیں۔

    فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی حملے میں ملوث بریگیڈیئر(ر) جاوید اکرم ولد چوہدری اکرم، رئیس احمد ولد شفیع اللہ ، علی رضا ولد غلام مصطفیٰ، محمد رحیم ولد نعیم خان، وقاص علی، مدثر حفیظ اور ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6، چھ سال قید با مشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

    جناح ہاؤس پر حملے میں ہی ملوث راجا دانش، سجاد احمد ولد محمد اقبال اور امیر ذوہیب کو 4، چار سال جب کہ میاں عباد فاروق ولد امانت علی، محمد اکرم عثمان، حیدر مجید ولد محمد مجید اور کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ) کو 2، دو سال قید بامشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

    جی ایچ کیو حملے میں ملوث حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید با مشقت اور محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان اور فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7، سات سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

    بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان، اکرام اللہ ولد خانزادہ خان، خضر حیات، ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان، عزت گل ولد میر داد خان، نیک محمد ولد نصر اللہ جان، رحیم اللہ ولد بیعت اللہ اور خالد نواز ولد حامد خان کو 9، 9 سال قید با مشقت جب کہ سمیع اللہ کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال اور محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 8 سال قید با مشقت جب کہ حمزہ شریف ولد محمد اعظم، محمد علی ولد محمد بوٹا، امجد علی ولد منظور احمد اور محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2، 2 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

    پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ ولد نجیب اللہ کو 10 سال قید بامشقت، فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال، محمد ارسلان کو 7، محمد عمیر کو 6 جب کہ محمد بلال ولد محمد افضل اور نعمان محمود شاہ کو 4، چار سال قید بامشقت کی سزا ہوئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سول نافرمانی کی کال واپس نہیں ہوگی، علیمہ خان

    راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث احمد ولد محمد نذیر، منیب احمد، محمد نواز، محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم، اشعر بٹ اور سفیان ادریس کو 2، دو سال قید با مشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

    ہیڈ کوارٹر دیر اسکاؤنٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب ولد ریاض خان، اسد اللہ درانی کو 4، چار سال قید بامشقت جب کہ محمد سلیمان سعید غنی، عزت خان ولد اول خان، محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو دو، دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت جب کہ پیرزادہ محمد اسحاق بھٹہ ولد پیرزادہ قمرالدین اور حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

    قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل اور گوہر رحمان ولد گل رحمان کو 7، سات سال جب کہ اکرام اللہ ولد شاہ زمان اور رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو 4، چار سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

    پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی اور گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی حراست میں لیے گئے تمام ملزمان پر مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کی گئی۔ آئین اور قانون کےتحت مجرموں کے پاس اپیل و دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ برقرار رکھنے میں ثابت قدم ہیں۔

  • ویڈیو: 9 مئی حملوں میں سزائیں پانے والوں نے کن جرائم کا اعتراف کیا؟

    ویڈیو: 9 مئی حملوں میں سزائیں پانے والوں نے کن جرائم کا اعتراف کیا؟

    اسلام آباد: 9 مئی حملوں میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں، جناح ہاؤس حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے شرپسند جان محمد خان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

    اقرار جرم میں مجرم جان محمد خان نے اعتراف کیا کہ وہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تھا، مجرم نے کہا ”میں نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھرشرٹ کو جلا دیا۔“

    پی ٹی آئی شرپسند علی شان کو بھی 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم علی شان نے اقرار جرم میں کہا ’’’عمران خان کی آرمی مخالف تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی، جب عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو سیاسی رہنماؤں کے ورغلانے پر میں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، اور توڑ پھوڑ کی۔‘‘

    پی ٹی آئی شرپسند بابر جمال خان کو ایم ایم عالم بیس میانوالی پر حملے میں دس سال قید بامشقت کی سزا ہوئی ہے، اس نے کہا ’’میں میانوالی بیس پر حملے میں ملوث تھا اور میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں۔‘‘ پی ٹی آئی شر پسند داؤد خان کو جناح ہاؤس حملے میں دس سال قید بامشقت کی سزا ہوئی ہے، اس نے کہا ”میں نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔‘‘

    مجرم داؤد خان نے مزید کہا ’’تقاریر کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کی گئی، میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں۔‘‘ پی ٹی آئی شر پسند محمد حاشر کو 6 سال قید با مشقت کی سزا ہوئی ہے، اس نے کہا ’’میں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور انقلاب کے نام پر لوگوں کو اکسایا اور ویڈیوز بنائیں، جناح ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی پہلے سرزمین پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔“

    سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

    مجرم فہیم حیدر کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، اس نے کہا ”پی ٹی آئی قیادت نے جناح ہاؤس حملے کے لیے میری ذہن سازی کی۔“ مجرم محمد عاشق خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا ہوئی ہے، اس نے کہا ”9 مئی کو ہمیں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جناح ہاؤس پر حملے کے لیے اکسایا گیا، میں جناح ہاؤس میں داخلے ہوا اور وہاں کے سامان کو اٹھا کر ویڈیو بنوائی، ہمیں زمان پارک میں فوج کے خلاف حملے کے لیے ٹریننگ ملتی رہی۔‘‘

    مجرم محمد بلاول کو 2 سال قید با مشقت کی سزا ہوئی ہے، بلاول نے اعتراف میں کہا ’’9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر میں نے جناح ہاؤس حملے میں حصہ لیا اور توڑ پھوڑ کی، پی ٹی آئی قیادت بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد کی تقاریر سے میری ذہن سازی ہوئی۔‘‘

  • حکومت نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیوز جاری کر دیں

    حکومت نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیوز جاری کر دیں

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران 9 مئی پُرتشدد واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز جاری کر دیں۔

    عطا اللہ تارڑ نے نیوز کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 9 مئی حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے اُس دن حملے کیے، پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کیلیے ہدایات دی گئی تھیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملے کیے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ہمارے پاس پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیا شہریار آفریدی اور عثمان ڈار ان کی جماعت کے ارکان نہیں؟ حساس تنصیبات کو نشانہ بنا کر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی نے اپنی انا کی تسکین کیلیے حملے کیے جبکہ پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 77 سال میں جو قدم دشمن نہ اٹھا سکے وہ پی ٹی آئی والوں نے اٹھایا، سی سی ٹی وی موجود ہیں جس میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیوز میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، انتشار اور فساد پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔

    ’پاکستان ہے تو وزارتیں اور سیاسی جماعتیں ہیں۔ 9 مئی کو لوٹ مار بھی کی گئی جو پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ حملوں کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائے ہیں۔‘

    عطا اللہ تارڑ نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے تمام کیسز کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے کیونکہ اس دن قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی مقدمات کو فوری فیصلے ہونے چاہئیں، جوڈیشل مقدمات کے فوری طور پر فیصلے ہونے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ذمہ دار قوم سے معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کے دیگر رہنما بھی قوم سے معافی مانگیں کیونکہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں اب یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا، معافی مانگیں اور قوم کو کبھی اپنی شکل نہ دکھائیں۔

  • 9 مئی کا ٹرائل سیاسی ہے، جماعت اسلامی

    9 مئی کا ٹرائل سیاسی ہے، جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 9 مئی کا ٹرائل سیاسی ہے اس واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب سیاست نہیں، آئین سے ماورا کام ہو رہا ہے۔ 9 مئی کا ٹرائل سیاسی ہے اس واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم چلا رہی ہے۔ حکومت نے دھرنے پر ہم سے معاہدہ کیا، کچھ لوگوں نے ہمارے معاہدے پر پروپیگنڈا کر کے حکومت کی حمایت کی۔ حیران ہوں نواز شریف وفاق کے بجائے صوبے کی سیاست کر رہے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے اور عوام کو بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف ہونا چاہیے۔ اس معاملے پر 28 اگست کو ہر حال میں ہڑتال ہوگی، حکومت تاجروں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی لیکن اس پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اب اس نتیجے پر پہنچے جس پر ہم کافی دیر پہلے پہنچ چکے ہیں کہ سیاسی اتحادوں کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ماضی میں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کسی بھی مسئلے پر جماعتیں ایک مؤقف اختیار کر سکتی ہیں لیکن اتحاد کی ضرورت نہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب جماعت اسلامی کو بھی کسی سیاسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔ اتحاد میں پی ٹی آئی نے پلٹا کھایا، حالانکہ ہمارے موقف سے ان کو ہی فائدہ ہونا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق حکومت بنائی جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انٹرنیٹ کی کم رفتار نوجوانوں کے ساتھ بہت زیادتی ہے۔ ڈیجیٹل دہشت گردی کے نام پر نوجوانوں کو اپنا دشمن نہ بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطین کو نہیں بھولیں گے۔ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے ہنیہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوا۔

  • ‘9 مئی کرنیوالوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے’

    ‘9 مئی کرنیوالوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9مئی کرنیوالوں اورکرانےوالوں کاگینگ آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 9مئی کرنیوالوں اورکرانےوالوں کاگینگ آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہا ہے، فوجی تنصیبات پرحملےکرنےاورکرانیوالےایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں.

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اب کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہی 9مئی کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کون تھے، بانی پی ٹی آئی کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں، محسن کش،احسان فراموشوں کی ہرریس میں بانی پی ٹی آئی اول نمبرپرآئے۔

    انھوں نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، پاکستان کےعوام پاک فوج کےسپہ سالارکےاس اقدام کوسراہتےہیں، 9 مئی کے باقی سہولت کار وں کیلئےدیگراداروں کو خود احتسابی شروع کرنا پڑے گی۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک 9مئی کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگےنہیں بڑھ سکتا، عوام انتظار کر رہے ہیں کہ شہداکا تمسخر اڑانیوالے کب کٹہرے میں آئیں گے، شہداکی مائیں،بہنیں ،بیٹیاں سوا سال بعدبھی ہمارےنظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

  • کے پی حکومت نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے لیے سمری تیار کر لی

    کے پی حکومت نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے لیے سمری تیار کر لی

    پشاور: خیبر پختون خوا کی حکومت نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے لیے سمری تیار کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں ایک جوڈیشل کمیشن کے قیام کی سمری آج کابینہ اجلاس سے منظور کرائی جائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت پشاور ہائیکورٹ سے 9 مئی واقعات پر عدالتی کمیشن کے قیام کی درخواست کرے گی، کے پی حکومت چاہتی ہے کہ نو مئی کو ملک بھر میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کی جائیں۔

    نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

    صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صوبے کی حدود میں ہونے سے واقعات کی تحقیقات تو ہو سکتی ہیں، جب کہ نو مئی کے بعد صوبے بھر میں 670 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔