لاہور : 9 مئی تھانہ شادمان نذر آتش سمیت دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے اورپولیس اسٹیشن کو آگ کے دو فیصلوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی قید و جرمانےکی سزاؤں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد،عمرسرفرازچیمہ ،محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی اور پانچ پانچ لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ عدالت نے حکم دیا جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید قید کاٹنی ہوگی۔
عدالت نے جلاؤ گھیراؤکے دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بری کیا جبکہ ڈاکٹریاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ، اعجازچوہدری اور میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر مختلف دفعات میں تیس تیس سال کی سزا ہوئی۔
مزید پڑھیں : 9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری
اسی طرح ڈاکٹریاسمین راشد، عمرسرفرازچیمہ ، اعجازچودھری اورمحمود الرشید کوانسداد دہشت گردی قانون کے تحت دس دس سال سزا سنائی گئی۔
بغاوت کی دفعات کے تحت بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کو دس سال قید کی سزا ہوئی۔ مختلف دفعات کے تحت پانچ ، تین اور دو دو سال کی سزائیں بھی شامل ہیں، عدالت نے حکم دیا مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔
پولیس کی گاڑیاں جلانے پرعائشہ علی بھٹہ کو بھی قید و جرمانہ جبکہ تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں عالیہ حمزہ اورصنم جاوید کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔