Tag: 9 مئی واقعات

  • 9 مئی واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

    9 مئی واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو 6،6 ماہ قید بامشقت اور 50،50 ہزار جرمانہ کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی فسادات کے 20 ملزمان کو سزا سنا دی۔ ملزمان کو چھ چھ ماہ قید اور پچاس پچاس ہزار روپے کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ملزمان کو سزا انسداد دہشت گردی کی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نے سنائی، عدالت نے ملزمان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر منصوبہ بندی کے تحت ترنول اسٹیشن پرحملہ کیا، ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں ، دروازوں کو آگ ،توڑ پھوڑ کی تھی اور ترنول ریلوے اسٹیشن کے کمپیوٹر اور ریکارڈ کو بھی جلا دیا تھا۔

    ملزمان نے دوران ٹرائل اقبال جرم کرلیا، ملزمان نے عدالت کے روبرو اقبالی بیان قلمبند کرائے۔ملزمان دو سال سے ضمانتوں پر تھے۔

    ملزمان نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر حملہ اور بہکاوے میں آکر توڑ پھوڑ کی، مستقبل میں ایسے جرائم کا ارتکاب نہیں کریں گے۔

    ملزمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے کوئی مالی یا قانونی معاونت نہیں کی،اپنے کیےپر پچھتاواہے، مزدور لوگ ہیں مزید مالی بوجھ برداشت نہیں کرسکتے استدعا ہے کہ سزاؤں میں نرمی کی درخواست کرتے ہیں۔

    ملزمان کے خلاف ریلوے پولیس نے 10 مئی 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

  • 9 مئی واقعات میں کتنا مالی نقصان ہوا؟ پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    9 مئی واقعات میں کتنا مالی نقصان ہوا؟ پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسلام آباد : پنجاب حکومت نے 9 مئی کو ہونے والے ہنگاموں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی اپیلوں پر سماعت میں پنجاب حکومت نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

    رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ70لاکھ کانقصان ہوا اور 9 مئی واقعات کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

    پنجاب حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے 38 شہروں میں توڑپھوڑاوراملاک کونقصان پہنچایاگیا، لاہور میں 110 ملین ، راولپنڈی میں 26 ملین ، میانوالی میں 50ملین کا املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

    وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا، 9مئی احتجاج یا ریلی نہیں ادارے پر حملہ تھا، پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے،رپورٹ

    9 مئی واقعات کے ٹوٹل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہیں اور واقعات کے 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہیں۔

  • رانا ثنااللہ نے 9 مئی واقعات پر تحقیقاتی رپورٹ  غیر تسلی بخش قرار دے دی

    رانا ثنااللہ نے 9 مئی واقعات پر تحقیقاتی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

    اسلام آباد : مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے 9 مئی واقعات پر تحقیقاتی رپورٹ کوغیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں 9 مئی واقعات پر نگراں حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کوغیر تسلی بخش قراردے دیا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ بھی روایتی رپورٹس کی طرح ایک دستاویز ہے، ایسی رپورٹس میں ملوث کرداروں کی واضح اور براہ راست نشاندہی نہیں کی جاتی۔

    وفاقی مشیر نے کہا کہ 9 مئی میں کسی رپورٹ یا بات چیت کی ضرورت نہیں، یہ مجرمانہ فعل تھا اس میں مذاکرات کی ضرورت نہیں، مجرمانہ ٹرائل ہونا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد جو بے گناہ ہیں وہ گھر جائیں، ذمہ داروں کو سزا ہو، پوری دنیا میں یہ ہوا، امریکہ میں تازہ مثال موجود ہے۔

    رانا ثنااللہ نے بتایا کہ آج کاکابینہ اجلاس خصوصی طور پر9  مئی کے واقعات کی مذمت کیلئےہے، جن لوگوں نےیہ مجرمانہ عمل کیا انہیں اب تک سزا نہیں ہوئی۔

    وفاقی مشیر نے مزید کہا کہ جب کسی کوجیل میں رکھنامقصود ہےتوجیل میں رکھاجاناہی کافی ہے، اس کوسہولت دینا یا نہ دینا معنی نہیں رکھتا، جیل میں بانی پی ٹی آئی کوجو سہولیات دی گئیں اس پراعتراض نہیں۔

  • 9 مئی واقعات : سابق اسپیکر اسد قیصر 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    9 مئی واقعات : سابق اسپیکر اسد قیصر 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    چارسدہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسد قیصرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے سابق اسپیکر کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کردیا۔

    اسدقیصر کی درخواست ضمانت پرسماعت انتیس مئی کو ہوگی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو نو مئی واقعات کے الزام میں گزشتہ روز پولیس نےگرفتار کیا تھا۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر چارسدہ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کا الزام لگانے والوں کی پوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے بنایا گیا ماحول کسی طورپربھی فری اینڈ فیئرنہیں ہے، اس ماحول میں انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ اگر نوازشریف کو وزیراعظم ہی بنانا ہے تو انتخابات کی ضرورت ہی نہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کردیں۔

  • سانحہ 9مئی میں ملوث  850 افراد کی نئی فہرست تیار ، گرفتاریاں  شروع

    سانحہ 9مئی میں ملوث 850 افراد کی نئی فہرست تیار ، گرفتاریاں شروع

    لاہور : پولیس نے سانحہ 9مئی میں ملوث ملزمان کی نئی فہرستوں پر گرفتاری شروع کرتے ہوئے 54 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث 850 افراد کی نئی فہرست تیار کرلی گئی ، جس کے بعد پولیس نے نئی فہرستوں پر گرفتاری شروع کردیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جلاؤگھیراؤ میں ملوث 54 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، یہ لوگ نو مئی کو جناح ہاؤس اوردیگرحساس تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہیں۔

    جناح ہاؤس کو سب سے پہلے آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے، گرفتاری کے لیے گھروں سمیت مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

    گرفتار افراد میں سے29 افراد کو جیل بھجوا دیا گیا ہے اور دیگر افراد کی تفتیش کا عمل جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

  • پولیس کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    پولیس کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے 9 اور 10 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پناہ دینے والوں کو دفعہ 212 شق کے تحت مقدمات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جس گھر سے گرفتار کیا جائیگا اسکے مالک مکان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔