Tag: 9 مئی کیس

  • 9 مئی کیس: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو سزا سنا دی گئی

    9 مئی کیس: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو سزا سنا دی گئی

    سرگودھا (22 جولائی 2025): انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں پنجاب کے اپوزیشن لیڈر سمیت 32 کارکنوں کو سزا سنا دی۔

    اے آر وائی نیوز سرگودھا کے نمائندے عبدالحنان کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت سرگودھا میں 9 مئی میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

    اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔

    عدالت نے احمد خان بھچر سمیت 32 کارکنوں کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

     9 مئی واقعات پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی کارکنوں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    دوسری جانب اے ٹی سی کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے وقت احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی کا کوئی کارکن عدالت میں موجود نہ تھا۔ جن ملزمان کو سزا سنائی گئی، وہ سب ضمانت پر ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو عدالت سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

  • 9 مئی کیس : پی ٹی آئی ایم این اے کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

    9 مئی کیس : پی ٹی آئی ایم این اے کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی اسلام آباد کے مقدمے میں سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے عبد الطیف کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے عبد الطیف سمیت 7 مجرمان کو گرفتار کرنے کاحکم دیا اور کہا 11 مجرمان کو سزاسنائی، 4 کمرہ عدالت سے گرفتار ہوگئے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ 7 مجرمان کی عدم حاضری پر ان کی سزا کے وارنٹس ایس ایچ اوتھانہ رمنا کے حوالے کردیئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ رمنا 7 مجرمان کو گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کریں،عدالت

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلے میں احکامات جاری کیے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 مجرموں کو 15 سال 4 ماہ قید کی سزا

    یاد رہے گذشتہ روز 9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 مجرموں کو 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

  • فواد چوہدری نے 9 مئی کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیے

    فواد چوہدری نے 9 مئی کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 9 مئی کیس میں شواہد کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یہ صرف تین پولیس اہلکاروں کے بیانات پر مبنی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس 9 مئی واقعات کا صرف یہی ثبوت ہے کہ تین پولیس اہلکار زمان پارک میٹنگ میں چھپ کر شامل ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کو سنا۔

    حکومت کے پاس ثبوت یہ ہے کہ پولیس اہلکار بھیس بدل کرمیٹنگ میں شامل ہوئے بانی ٹی آئی کی بم پھینکنے کی ہدایات ان پولیس اہلکاروں نے سنیں اور کسی کو پتا بھی نہ چلا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں اہلکاروں نے عمر وعیارکی چادراوڑھی ہوئی تھی جو کسی کو نظر ہی نہیں آئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پوری قیادت کو محض ایک بے بنیاد مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے، جس کا نہ سر ہے اور نہ پیر،

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنان کو ملٹری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی ہدایت نہیں دی تھی، کارکنان نے اپنے طور پر کی ہوگی۔

    فواد چوہدری نے 9 مئی کے واقعے میں پی ٹی آئی قیادت، بشمول سابق چیئرمین کے کسی بھی حوالے سے ملوث ہونے سے انکار کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی حکومت کے قیام کی تجویزدیتے ہوئے کچھ عرصے کیلئے مشترکہ وزیراعظم لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملک کیلئے ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو گرانے کیلئے عدالتی نظام کو ختم کردیا گیا ہے اور ملک کی معیشت سیاست اور عدالت بٹھادی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے ہائیکورٹ میں درخواست دی کہ ایک واقعے پر 82مقدمے ہوگئے ہیں، لیکن میری درخواست سنی ہی نہیں گئی حالانکہ فیصلہ یہ ہے کہ ایک واقعے پر ایک مقدمہ ہوگا۔

    ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کو کسی جمہوری ملک کی جانب سے مبارکباد نہیں آئی، ایس سی او کانفرنس میں مہمان آئے تھے تو وہ کانفرنس پہلے سے طے تھی، کوئی ایک جمہوری لیڈربتا دیں جس نے شہبازشریف کو مبارکباد دی ہو، برطانوی وزیراعظم کو شہباز شریف نے مبارکباد کی3ٹوئٹس کیے ایک کا بھی جواب نہیں آیا

  • سانحہ 9 مئی : سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    سانحہ 9 مئی : سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    راولپنڈی: : نو مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہونے والے 5 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    16 ایم پی او احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ہیں ، پانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں9مئی کا مقدمہ درج ہیں۔

    ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظورکی تھی۔

    انسداددہشتگردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد ملزمان کو رہاکیا گیا اور رہائی کے فوراً بعد ایازعباسی اور سیف اللہ سمیت13 ملزمان کو دوبارہ حراست میں لیاگیا۔

    سپریم کورٹ نے اےٹی سی نے گزشتہ روز 20 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔