Tag: 9 مئی کیسز

  • 9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

    9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

    لاہور (11 اگست 2025): عدالت نے 9 مئی کیسز میں یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید جب کہ شاہ محمود کو بری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا جب کہ پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور عائشہ بھٹہ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔

    اس کے علاوہ اے ٹی سی نے پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاویدکو بھی پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    اے ٹی سی نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 7 ملزمان کو بری کیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے علاوہ جن افرادکو بری کیا ہے۔ ان میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہدبیگ، ماجد علی، بخت رواں بھی شامل ہیں۔

  • 9 مئی کیسز :  عمر ایوب،  شبلی فراز  اور زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا

    9 مئی کیسز : عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا

    فیصل آباد : انسدادد ہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں پی ٹی آئی عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10سال قید کی سزا سنادی۔

    فواد چوہدری ، زین قریشی ، ایم پی اے خیال کاسترو سمیت 7ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ ایم پی اے جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزاسنائی۔

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشدشفیق کو بھی فیصل آباد 9 مئی کے مقدمہ میں 10سال قید کی سزاسنائی گئی۔

    اے ٹی سی فیصل آباد نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کردیا۔

    عدالت نے اشرف سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال، چوہدری بلال اعجاز، مسز فرخ آغا،فرخندہ کوکب، کنول شوزب، محمد احمد چٹھہ، چوہدری آصف علی، شکیل احمد خان نیازی، سردارعظیم اللہ خان، مہر محمد جاوید اور محمدانصراقبال کو 10 سال قید کی سزا سنائی ۔

    یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 جولائی نو مئی کے 4 میں سے تین مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے 50 بڑے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تھانہ سول لائن میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمہ نمبر 835 ، تھانہ سول لائن میں پولیس وین جلانے کے مقدمہ نمبر 832 اور تھانہ غلام محمد آباد پر حملے کے مقدمہ نمبر 1277 کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے گھر حملہ کیس کا ٹرائل جاری ہے، تھانہ سمن آباد کے مقدمے کے ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں

    نو مئی کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں ، جس مین اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز ، زرتاج گل ، علی امین ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری ، شاہ محمود ، فیض اللہ کموکا بھی نامزد ہیں۔

    ملزم ارکان اسمبلی میں صاحبزادہ حامد رضا،علی سرفراز ،عمر فاروق، خیال کاسترو، ایم پی ایز شاہد جاوید ، لطیف نذر ، اسماعیل سیلا بھی شامل ہیں۔

  • 9 مئی کیسز میں ٹرائلز پر خدشات : چیف جسٹس کا عمر ایوب سے رابطہ

    9 مئی کیسز میں ٹرائلز پر خدشات : چیف جسٹس کا عمر ایوب سے رابطہ

    اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 9 مئی کیسز میں ٹرائلز پر خدشات سے متعلق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلالیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں ٹرائلز پرخدشات سے متعلق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرلیا اور جمعہ کو ملنے کے لیے بلالیا۔

    عمر ایوب نے جواب دیا کہ اگرمیں اسلام آبادملنےآیا تو واپس نہیں جا سکوں گا، اپوزیشن لیڈر کی معذرت پرچیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا تو انھوں نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں : قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط

    اس سے قبل قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔

    جس میں کہا تھا کہ 9مئی مقدمات میں فیئرٹرائل اور بنیادی حقوق پامال ہوئے، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عدلیہ کا کردار سب سے اہم ہے۔

    قائد حزب اختلاف سینیٹ نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

  • ’9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے‘

    ’9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔

    اسد قیصر نے بتایا کہ حکومت سے مذاکرات میں ہم نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ وہ تب جیل سے نکلیں گے جب تمام کارکن رہا ہوں گے۔ گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے، دیکھتے ہیں کہ اب وہ کیا ردعمل دیتی ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پوری مغربی دنیا نے آواز اٹھائی ہے۔ چیف جسٹس کو انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے۔ اس معاملے پر وکلا کو کھڑا ہونا ہوگا، مگر افسوس ہے کہ وکلا بھی تقسیم ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نےعدالتی نظام کومفلوج کر دیا ہے۔ اس پر سب کو آواز اٹھانی ہو گی اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنی ہو گی۔ افغانستان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ اس معاملے پر ایک جرگہ بنایا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/dg-ispr-press-conference-9-may/

  • 9 مئی کیسز:  بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

    9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے مکر گئے

    راولپنڈی : 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کیسز میں دو گواہوں نے عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اورعمرتنویر بٹ نےدرخواست جمع کرائی، جس میں کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن کر ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کےسامنے یا تحریری نہیں دیا۔

    جس کے بعد انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کوریکارڈکا حصہ بنا لیا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ مجھ سے منسوب ایک سوچونسٹھ کا بیان بالکل جھوٹ ہے، دس بار کہوں اس سے میرا کچھ لینا دینا نہیں،جس سیاست میں بانی پی ٹی آئی نہیں وہ سیاست کسی کام کی نہیں۔

    عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بیان سے ان کاکوئی تعلق نہیں۔

    پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک کی میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں 9مئی کے 14 مقدمات کی سماعت ہوئی، آج وکلا کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت جیل انتظامیہ کے رویے پر تفصیلی آرڈر جاری کرے گی، وکیل محمد فیصل ملک

    وکیل کا کہنا تھا کہ 9مئی  کے مقدمات میں اہم پیشرفت یہ ہے 2 ملزمان اعترافی بیان سے منحرف ہوئے،واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے 164کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے جسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا، وکیل محمد فیص

  • 9 مئی کیسز : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    9 مئی کیسز : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    اسلام آباد : 9انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے کیسز کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

    عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے، لاہور اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کیلئے جیل حکام کو ہدایات جاری کردی ہے۔

    سماعت میں نو مئی کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کے 498 کارکنوں کو بھی پیش کیا جائے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

    جس کے بعد نو مئی کے کیسز میں گرفتار و ضمانت پر تمام 498 ملزمان کا باقائدہ ٹرائل شروع کیا جائے گا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم، عمر تنویر بٹ اور صداقت عباسی نو مئی کے کیسز میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اور تینوں رہنماؤں نے نو مئی کے کیسز میں 164 کا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔