Tag: 9 مئی کے شرمناک واقعے

  • مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد  کا 9 مئی کے شرمناک واقعے میں ملوث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

    مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا 9 مئی کے شرمناک واقعے میں ملوث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

    لاہور : مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا 9 مئی کے شرمناک واقعے میں ملوث شرپسندوں اورشرانگیزوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف شعبہ ہائےزندگی کے افراد نے 9 مئی کے شرمناک واقعے پر شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے شرپسندوں اورشرانگیزوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

    شرکا نے کہا کہ مذمت انتہائی چھوٹا لفظ ہے،ان کی مرمت ہونی چاہیئے، جو سب کیلئے مثال بنے، 9 مئی کے واقعےکی پرزور مذمت کرتے ہیں ،ان کونشان عبرت بنایاجائے۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی شرپسندی کو بیان کرنے سے قاصرہیں، دل خون کے آنسو روتا ہے ، جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    شرکا نے مزید کہا کہ قائد ہاؤس کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی اور مایوس ہیں، ملک کی سرحدوں پر وار کرنیوالے دشمن عناصر جیسا سلوک شرانگیزوں کے ساتھ ہونا چاہیئے، ہمارے قائد کے گھر کو نقصان پہنچانے والوں کوقانون کی گرفت سے نہیں نکلنے دینا چاہیے۔

    متعدداسکولوں کے طلبا نے 9 مئی کے شرمناک واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا ایک لیڈر کی ایسی انتشار پسند سوچ نہیں ہونی چاہیے، 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ دن ہے، ہمارے قائد اور فاطمہ جناح کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

    اساتذہ کا کہنا تھا کہ کیسے انسان ہیں جنہوں نے احتجاج کے نام پر تخریب کاری کی، اس شرمناک واقعے سے ہماری آنکھیں جھک گئی ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بد بختوں کو سخت سےسخت سزا دی جائے۔

    علما نے بھی مطالبہ کیا جنہوں نے یہ گستاخی اوربےحرمتی کی انکو قرار واقعی سزا دی جائے۔