Tag: 9 مئی کے واقعات

  • بانی پی ٹی آئی  کی 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست منظور

    بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست منظور

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے عمران خان کی درخواست ہر سماعت کی۔

    جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے بادی النظر میں تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں ہونے چاہئیں، ابھی میرٹس پر کیس نہیں سنا، ہم آپ کو سنیں گے، لگتا ہے یہاں سب کو جلدی ہے، ٹھوس وجہ بتائیں۔

    وکیل حامد خان نے دلائل دیئے ڈیڑھ سال ہوگیا،پتا تو کرالیں نو مئی کو ہوا کیا تھا، احتجاج کرنے پر فوج طلب کرلی جاتی ہے، جس پر جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیئے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت سول حکومت معاونت کیلئے فوج طلب کرتی ہے، یہ تو آئین میں لکھا ہوا اختیار ہے، آپ ابھی تک یہ نہیں بتا پائےآرٹیکل دو سو پینتالیس کا غلط استعمال کیسے ہوا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے آپ ایک آئینی اختیار کو ان ڈکلیئر مارشل لا کیسے کہہ سکتے ہیں، آپ کو آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت آئینی اختیار کو چیلنج کرنا پڑے گا۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اگر کمیشن بن بھی گیا تو صرف ذمہ داری ہی فکس کرے گا، جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا فوجداری مقدمات پر اثر نہیں پڑے گا۔

    وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ آپ اعتراضات دور کرکے درخواست میرٹ پر سنیں تو میں عدالت کو مطمئن کروں گا، جسٹس امین الدین خان نے قرار دیا کیس دوبارہ لگنے پر آپ کو اٹھائے گئے سوالات پر مطمئن کرنا ہوگا۔

    نو مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کےلئے عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے درخواست کو نمبر لگا کر سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

  • 9 مئی کے واقعات : گرفتار شرپسند شاہ زیب کے بھائی کا بیان منظرعام پر آگیا

    9 مئی کے واقعات : گرفتار شرپسند شاہ زیب کے بھائی کا بیان منظرعام پر آگیا

    لاہور : 9 مئی کے واقعات میں گرفتار شر پسند شاہ زیب کے بھائی نے 9 مئی سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اداروں کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ بہت غلط کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں گرفتار شرپسند شاہ زیب کے بھائی کابیان منظرعام پر آگیا۔

    گرفتار شرپسند شاہ زیب کے بھائی نے اپنے بیان میں نومئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اداروں کے خلاف جو بھی بات کرتاہےوہ بہت غلط کرتاہے۔

    شرپسند شاہ زیب کے بھائی نے کہا کہ میرا نام اسلام زیب ہے،میں شاہ زیب کا چھوٹا بھائی ہوں، 9 مئی کے واقعات میں شاہ زیب گرفتار ہوا۔

    اسلام زیب کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، جس نے بھی توڑپوڑکی، وہ ملک و قوم کا دشمن ہے، ہمارے بھائی کیلئے کوئی ہمیں پوچھنے نہیں آیا۔

  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث انتہائی اہم شرپسند گرفتار،  والد اور اہلیہ  کا بیان سامنے‌ آگیا

    9 مئی کے واقعات میں ملوث انتہائی اہم شرپسند گرفتار، والد اور اہلیہ کا بیان سامنے‌ آگیا

    لاہور : 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند حسان شاکر کو گرفتار کرلیا گیا، حسان شاکر کے والد اور اہلیہ نے شرانگیز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے عناصر کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے واقعات میں انتہائی اہم شر پسند حسان شاکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حسان شاکر کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے شرانگیز واقعات سے ہمارا خاندان دلی دکھی ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

    شرپسند کے والد کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی شرپسند عناصر نے کیا ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے تھا، افواجِ پاکستان ہمارے محسن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے، پاک فوج کے نوجوان باڈر پر ڈیوٹیز دیتے ہیں تو ہم رات کو چین کی نیند سوتے ہیں۔

    حسان شاکر کے والد نے کہا کہ ایسا دشمن بھی نہیں کرتا ، جو ان شرپسندوں نے 9 مئی کو کیا ، یہ اچھا کام نہیں ، جس نے بھی کیا ہے ، میں اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، جو شرپسند اس میں ملوث ہیں انکو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

    حسان شاکر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کہ ہم سب کو یہی نصیحت کرینگے کہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں۔

  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ  48  گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم

    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شناخت پریڈ میں تاخیر سارے عمل کو مشکوک بناتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ میں تاخیرکرنے پر فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے سیشن ججز،اسپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ کا عمل 48 گھنٹے میں مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری کی درخواست پر13صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ رجسٹرارفیصلےکی کا پی تمام سیشن ججزاورآئی جی پنجاب کو بھجوائیں، شناخت پریڈ کے پروسس میں تاخیر کی گئی جس سےشہریوں کی آزادی پرقدغن لگائی گئی۔

    عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ ہر انسان کو عزت،آزادی اور تحفظ کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے،انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین بھی شہریوں کی آزادی کی بات کرتا ہے، لوگ سزاسے پہلے گرفتار ی اور سزا کے بعد گرفتار ی میں فرق نہیں کر پاتے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ کسی کی گرفتاری ٹھوس شواہد اوراسی صورت ہونی چاہیےجب دوسرا کوئی راستہ نہ ہو، بین الاقوامی انسانی حقوق نے بھی ٹرائل سےپہلے گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ، کسی گرفتار ملزم کا بے گناہ ڈکلیئر ہونا ٹرائل سے پہلے گرفتاری کا درد ناک پہلو ہے، بے گناہ شخص کےلیے ٹرائل سے پہلے گرفتاری تضحیک سے کم نہیں ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کا موجودہ عمل بہت ناکارہ ہے ، شناخت پریڈ کےعمل میں تاخیر سارے پروسس کو مشکوک بناتی ہے، شناخت پریڈ میں تاخیربنیادی حقوق اور فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آئینی عدالتیں آئین کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں، آئینی عدالتوں کو انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، درخواست گزار 25 مئی سے شناخت پریڈ کےلیے جیل میں ہے۔

    9مئی کوکارکنوں نے توڑ پھوڑ کی سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہنچایا، حالات پرقابو پانے کیلئےڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، نظر بندی احکامات معطل ہونے پر مقدمات میں نامزد کر کےگرفتاریاں کی گئیں ، گرفتاری کے بعد ملزمان کو شناخت پریڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا گیا۔

  • 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا  فیصلہ

    9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے 9مئی کےواقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ویگرحکام کنے شرکت کی۔

    اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔

    ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی اور جیل کے اندر ٹرائل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائیوں کوتیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، محسن نقوی نے پولیس اور پراسیکیوشن کو ملزمان کیخلاف مضبوط شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شرپسند کو معاف نہیں کیا جائے گا،کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونے دی جائے گی۔

    اجلاس میں مفرورشرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کا حکم بھی دیا گیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتیش کےدوران بے گناہ ثابت ہو نے پر 200 افراد کو بری کر دیا گیا ہے، شرپسندو ں کے خلاف مقدمات مضبوط شہادتوں کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں۔

    چیف سیکرٹری، آئی جی، سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن،کمشنر لاہور ویگرحکام کی شرکت

  • سندھ  حکومت نے 9 مئی  کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کی منصوبہ بندی کرلی

    سندھ حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کی منصوبہ بندی کرلی

    کراچی : سندھ حکومت نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 9 مئی کو شارع فیصل پر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

    تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران 11 موٹرسائیکل 1 کار جلائی گئی تھی، متاثرہ کار اور موٹرسائیکل مالکان کو پورا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایسٹ پولیس کے تفتیشی حکام کوکیس مضبوط بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، ذرائع تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جو کیس کا مدعی بنے گا، معاوضہ بھی اسی کو ملے گا۔

    ایسٹ شعبہ تفتیش نے فہرستیں مرتب کرکے رابطے شروع کردیے، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ٹیپوسلطان اور فیروزآباد میں ہوئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق کس تھانے میں کتنے شہریوں نے رپورٹ درج کرائی ؟ اس حوالے سے تفصیل طلب کرلی ہے۔

    پولیس کو 11 موٹرسائیکلیں اور ایک کار جلنے کی اطلاع ملی، متاثرہ شہریوں کو درج مقدمات میں بطور گواہ شامل کیا جائے گا اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کوشہری عدالت کے روبرو شناخت کریں گے۔

    پولیس کو احکامات جاری کیے گیے ہیں کہ ملوث افراد کو ٹھوس ثبوت اور شہادتوں پر سزا کروائی جائے ، جس کے بعد پولیس نے 12 افراد کی فہرست بناکر اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔

  • 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

    9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا زلمے خلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کس کا کیا اسٹیٹس ہے یہ میری ڈومین نہیں ہے نا ہی اس پر بات کر سکتا ہوں، یہ کس طرح سے داخل ہوئےکیسےروکاگیایانہیں روکاگیا یہ اب غیرمتعلقہ ہے، سوال یہ ہےکیایہ داخل ہوئے یا نہیں اگر ہوئے تومتعلقہ قانون کےمطابق ٹرائل ہوگا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں عارضی طور پر نام ڈالے گئے ہیں، جن پرالزام ہوگا ان کے نام ای سی ایل میں رہیں گے، یہ آدمی فتنے کی سیاست کا سرغنہ ہے اس کے بغیر یہ کام ہو نہیں سکتا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس بنیادپرچھوڑاجارہاہےکہ اب یہ کسی قسم کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے، عدالت نے بھی کہا ہے کہ ان سے بیان حلفی لیں، صرف اس بنیاد پر چھوڑا جا رہا ہے کہ آئندہ یہ ایسا نہیں کریں گے۔

    پرویزالہیٰ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ 3 باروزیراعلیٰ پنجاب رہےانہیں چھپنا زیب نہیں دیتا، چوہدری پرویزالہیٰ خود کو پیش کریں آپ کا احترام کیاجائے گا، وہ پیش ہوکر الزامات کاجواب دیں۔

    ملٹری کورٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا اپنا طریقہ کارہے، آرمی چیف کی طرف سے ہدایات بھی ہیں، میرا خیال ہےکوئی اتنےزیادہ لوگ نہیں جن کا ملٹری ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو۔

    ملک میں انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک ہی دن اور تمام اسمبلیوں کےہوں گے، نگراں سیٹ اپ کے تحت الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔

    وفاقی وزیر نے امکان ظاہر کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، زلمے خلیل زادجگہ جگہ سے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، زلمےخلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیاجارہاہے، اس کو میرانام انہوں نےلکھ کربھیجا ہوگا اسکا نام بھی لیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسرت جمشید چیمہ اور فیاض چوہان کے بیانات ریکارڈ ہوں گے اور تحقیقات ہوگی۔

  • وفاقی کابینہ کی  9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت

    وفاقی کابینہ کی 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کے تحت ملوث شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں  ملک میں مجموعی سیاسی  صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں9مئی کے شرپسندوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کے تحت ملوث شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے ، آرمی اورآفیشل سیکریٹ ایکٹ کےتحت مقدمات سےمتعلق وزارت دفاع اورقانون بریفنگ دےگی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے ابتدائی طورپر پانچ فوجی عدالتوں کےقیام کی تجویز دی ہے، ان میں سے تین فوجی عدالتیں راولپنڈی اور دو لاہور میں قائم کی جائیں گے۔ قانون کے مطابق آرمی ایکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے کیسز کی حیثیت خصوصی ہوگی۔