Tag: 9 مئی

  • 9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

    9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری جج سید ہارون شاہ کی عدالت میں پیشی تھی، وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے اور ضمانت کنفرکی کوشش کی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد موقع پر موجود ہی نہیں تھا، میرے اوپر ایما کا جو الزام لگا پراسیکیوشن کے پاس ثبوت موجود نہیں تھا۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کلا کہنا تھا کہ میری پہلے کی ضمانتوں کی مطابقت سے میری ضمانت کنفر تھی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بھی میری ضمانت کنفرم کی تھی۔

     شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج سرکاری وکیل کوسننےکے بعد جج سید ہارون شاہ نےمیری ضمانت کنفرم کر دی۔

  • 9 مئی کے ایک اور شرپسند کے بھائی کا حیرت انگیز انکشاف

    9 مئی کے ایک اور شرپسند کے بھائی کا حیرت انگیز انکشاف

    لاہور: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

    شرپسند عدنان کے بھائی لقمان حکیم نے 9 مئی کے شدت پسند واقعات میں ملوث ہونے پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔

    شرپسند عدنان احمد کے بھائی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر عدنان نے توڑ پھوڑ کی، کوئی بندہ بھی نہیں آیا ہمیں پوچھنے کے  لیے سیاسی لوگ اپنے مقصد کے لیے ہم سب کو استعمال کرتے ہیں۔

    شرپسند عدنان احمدکے بھائی کا کہنا تھا کہ یہ جو بھی اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں وہ غلط ہے، یہ ہمیں اداروں کیخلاف بہکاتے ہیں کہ یہ ادارے ہمارے خیرخواہ نہیں ہیں۔

    شرپسند عدنان کے بھائی نے مزید کہا کہ یہ جو ہم اپنے ملک میں آزادی سے پھر رہے ہیں، یہ اداروں کی وجہ سے ہی ہے، یہ سب پڑھے لکھے جاہل ہیں، ایسے بندے کے پیچھے جارہے ہیں جو کبھی ایک بات نہیں کرتا۔

    شرپسند عدنان کے بھائی کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کو ایک ہی پیغام دونگا کہ اپنے ذہن کی سنیں کسی شرپسند کی نہیں۔

  • 9 مئی سانحے کا ایک اہم مطلوب شرپسند گرفتار

    9 مئی سانحے کا ایک اہم مطلوب شرپسند گرفتار

    نومئی کا ایک اہم مطلوب شرپسندگرفتار کرلیا گیا شرپسند محمد ارسلان فوجی تنصیبات کے جلاؤگھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں سرگرم رہا۔

    تفصیلات کے مطابق شرپسند محمد ارسلان کے والدین نے بیٹےکی شرپسندی پر شدید مذمت کی ہے، شرپسند ارسلان کے والد کا کہنا ہے کہ نو مئی کو جو ہوا اس کی شدید مذمت کرتاہوں۔

    والد کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا بہت غلط ہوا، نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں ان کو سیاستی رہنماؤں کے زہریلے بہکاوے میں نہیں آناچاہیے۔

    والد نے کہا کہ  یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے بیٹے کو شرانگیزی پر اکسایا، منفی ذہن سازی کی، سب کو نصیحت کرونگا ایسے لوگوں سے محفوظ رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کسی کے نہیں، شرپسند ارسلان کی والدہ نے نو مئی کے واقعات پر کہا کہ واقعے  سے ہمارا خاندان بہت دکھی ہے، نوجوان طبقےکو نصیحت کرتے ہیں سیاست کی آڑ میں منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔

  • سانحہ 9 مئی کے اہم مقدمات کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

    سانحہ 9 مئی کے اہم مقدمات کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

    لاہور : تفتیشی اداروں نے سانحہ9مئی، دہشت گردی کے5اہم مقدمات کی تفتیش کی مکمل رپورٹ اعلیٰ حکام کو روانہ کردی۔

    ،تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سرور روڈ میں 5مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش انسپکٹر رینک کے افسران کررہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے5مقدمات میں 430ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 2افراد قتل، 64پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کا الزام مقدمات میں شامل ہے۔

    سانحہ 9 مئی کے ان مقدمات میں 49ملزمان نامزد ہیں،51کو ویڈیو فوٹیج سے شناخت کرکے پکڑا گیا، 330نامعلوم افراد کی گرفتاری دہشت گردی کے مقدمات میں کی گئی۔

    اس کے علاوہ 74ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، کینٹ ڈویژن میں دیگر دفعات کے تحت 27 مقدمات درج کیے گئے، تمام مقدمات کی تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔

    سانحہ 9 مئی کیس : شاہ محمود اور اسد عمر نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نو مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ہوگئے اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

    شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کیے اور پوچھا کہ آپ کا کردار کیا رہا، ہمارا کوئی کردار تھا نہ ہی ہم ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پرلانا مناسب نہیں جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پولیس نے نو مئی کے حوالے سے پوچھا جتنی معلومات تھی ہم نے بتادی۔

  • شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ، بیان ریکارڈ کرا دیا

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر 9 مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ، بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نو مئی کے کیسز میں شامل تفتیش ہوگئے اور ڈی آئی جی کو بیان ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9مئی واقعات کے مقدمات کی تفتیش کے لئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے، دونوں رہنماؤں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو بیان ریکارڈ کرایا۔

    پولیس نے کہا کہ 9مئی کے حوالے سے شاہ محمود اور اسد عمر سے سوالات کیے گئے، دونوں رہنماؤں کے سامنے9مئی کے واقعات کےڈیجیٹل ،فرانزک شواہد رکھے گئے، دونوں رہنماؤں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کرائے۔

    شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کیے اور پوچھا کہ آپ کا کردار کیا رہا، ہمارا کوئی کردار تھا نہ ہی ہم ملوث ہیں، تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پرلانا مناسب نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پولیس نے نو مئی کے حوالے سے پوچھا جتنی معلومات تھی ہم نے بتادی۔

  • 9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث ایک اور انتہائی مطلوب شرپسند گرفتار، اہلخانہ کا بیان بھی آگیا

    9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث ایک اور انتہائی مطلوب شرپسند گرفتار، اہلخانہ کا بیان بھی آگیا

    اسلام آباد: 9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث  ایک اور انتہائی مطلوب شر پسند حیدر محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث گرفتار شرپسند حیدر کے ماموں کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے چیئرمیں پی ٹی آئی سے سوال کیے ہیں۔

    ماموں نے اپنے بھانجے حیدر محمود کی 9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث ہونے پراظہار مذمت کی اور  جی ایچ کیو پر حملہ، پاکستان پر حملے کے مترادف قرار دیا۔

    شرپسند کےماموں نے بیان میں کہا کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں، جی ایچ کیو پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے اور یہ حملہ ناقابلِ قبول ہے۔

    شرپسند کے ماموں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا 9 مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں، میرا چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال ہے آپ نے کیسے سوچ لیا ہم اپنی آرمی کیخلاف جائیں گے۔

  • 9 مئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

    9 مئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

    اسلام آباد: 9 مئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی ہے، عبد الرحمٰن ولد مشتاق ایبٹ آباد کا رہائشی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے ہنگاموں میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی ہے، عبد الرحمٰن کے والد نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی۔

    عبد الرحمٰن کے والدین نے سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے یوئے اپنے بیٹے کے فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا، عبد الرحمٰن کے والد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے میرے بیٹے اور دیگر بچوں کے ذہنوں میں شرانگیزی کو پروان چڑھایا۔

    انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکنان کو اپنے ہی فوجی بھائیوں سے لڑوانے کا ذریعہ قرار دیا، والد نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پی ٹی آئی چیئرمین کے شرانگیز پراپیگنڈے سے دور رکھیں۔

    انھوں نے کہا افواج پاکستان دنیا میں پاکستانی قوم کی عزت و تکریم کی باعث ہے، افسوس ہے کہ تحریک انصاف نے ہمارے بچوں کو پہچاننے سے انکار کیا اور ان کو ایجنسیوں سے منسوب کر دیا، سیاسی پارٹی قیادت نے پہلے ہماری اولاد کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا اور پھر ان سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔

  • 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی مائیں کہاں ہیں؟ معصوم پاکستانی بچی کا سوال

    9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی مائیں کہاں ہیں؟ معصوم پاکستانی بچی کا سوال

    اسلام آباد : معصوم پاکستانی بچی نے نو مئی کے اندوہناک واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کیا کوئی اپنے گھر کو بھی آگ لگاتا ہے، نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی مائیں کہاں ہیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے اندوہناک واقعے پر ایک معصوم پاکستانی بچی نے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماں دھرتی نے سکھایا غصہ،گھر میں توڑپھوڑ، آگ لگانا اور گالم گلوج سخت ناپسندیدہ عمل ہے، انتہائی پیار کے باوجود اگر ایسا کوئی کام کیا تو ماں ناراض ہو گی بلکہ اللہ کی ناراضگی بھی یقینی ہے۔

    معصوم بچی کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعے پر حیران ہوں ، اپنے گھر کا جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی مائیں کہاں ہیں، وہ انہیں روکتی کیوں نہیں۔

    بچی نے مزید کہا کہ میں اورآپ سب بھی یقیناً دیکھ رہے ہوں گے، اپنے وطن کو تباہ کرنے والے کیسے اس انتہائی ممنوع فعل کوسرانجام دے رہے ہیں، سانحہ نو مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

    معصوم بچی نے سوال کیا موج بڑھے یا آندھی آئے، گھر تو اپنا ہوتا ہے مگر اپنے ہی گھر میں آگ اور تباہی خود کون لے کر آتا ہے؟

  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند راجہ دانش کی گرفتاری کے لیے متحرک

    قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند راجہ دانش کی گرفتاری کے لیے متحرک

    اسلام آباد: 9 مئی جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی ہے، شر پسند راجہ دانش نے اس دن جی ایچ کیو پر حملہ کر کے بے شرمی کی تمام حدیں پار کر دی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملے میں شامل شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے، جو راولپنڈی کا رہائشی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق شرپسند راجہ دانش لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا، اور مونوگرام کو توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہو گیا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے میں بھی صف اوّل میں رہا۔

    شرپسند راجہ دانش وحید کی شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔

  • شہدا کے لواحقین کا 9 مئی کے شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

    شہدا کے لواحقین کا 9 مئی کے شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

    پاکستان کے شہدا کے غمزدہ گھر والوں نے 9 مئی کے شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہید حوالدار شعیب علی اہلیہ کی جانب سے سانحہ 9 مئی کی مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا جو سانحہ پیش آیا اسکا ہمیں بہت زیادہ دکھ ہے،

    شہید حوالدار کی اہلیہ  نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی چھوٹی سی چیز کو نیچے گرنے نہیں دیتے، شرپسندوں نے شہدا کی تصویروں اورپاک فوج کی تنصیبات کو پامال کیا، میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے اپیل ہے ان شرپسندوں کو سخت سز ادی جائے، یہ نا صرف پاک فوج کے دشمن ہیں بلکہ میرے، آپکے، ہمارے ملک کے دشمن ہیں، میں پاک آرمی کی شکر گزار ہوں۔

    شہید حوالدار شعیب علی کی اہلیہ نے کہا کہ  9 مئی کے شرپسند واقعات نے شہدا کے بچوں کو شدید دکھ پہنچایا۔

    شہید نائب صوبیدار محمد فاروق عباسی کی بیٹی نے کہا کہ بابا سیاچن گلیشئرز پر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہادت نوش کی، یہ میرے لیے فخر کا باعث ہے۔

    نائب صوبیدار شہید کی بیٹی نے کہا کہ دکھ تو ہوتا ہے لیکن شہادت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی، فخر ہے میں ایک شہید کی بیٹی ہوں، 9 مئی واقعات کی مذمت کرتی ہوں، جو بھی ہوا وہ بہت دل سوز واقعہ تھا، آج اس ملک میں ہم بیٹھے ہیں تو صرف ہمارے شہدا کے خون کی وجہ سے۔

    نائب صوبیدار محمد فاروق عباسی شہید کی بیٹی نے کہا کہ انکی قربانیوں کی وجہ سے ہم یہاں سکون سے راتوں کو سوتے ہیں، شرپسندوں کو سزا ملنی چاہیے، میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے بابا کے دشمن ہیں، یہ میرے ملک کے دشمن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈرز کو پیغام دینا چاہوں گی آپکے جو بھی سیاسی کرائسز ہیں آپ اپنے تک رکھیں، یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کو ہم نے اپنا خون دیا ہے، یہاں پر ہمارے لوگ شہید ہوئے ہیں، انہوں نے اس مٹی کو ذرخیز کیا ہے اپنے خونوں سے، اپنے سیاسی مفاد کیلئے ملک کے ساتھ ایسا نہ کریں، یہ ہم سب کا ملک ہے۔