ژوب: بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں 9 مسافروں کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں درج کرلیا گیا۔
انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، ایس ایچ او تھانا لیویز کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
گذشتہ روز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس سے نو مسافروں کواتارکرقتل کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو قتل کردیا
واقعہ لورالائی اورموسیٰ خیل کےدرمیان قومی شاہراہ پرسرڈھاکا کے مقام پر پیش آیا، کمشنر لورالائی نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے پنجاب جانے والی دو بسیں روک کر شناختی کارڈ چیک کئے اور مسافروں کو بسوں سے اتار کر گولیاں ماردیں ، مقتولین کا تعلق پنجاب سے تھا.
سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن و اتحاد پر حملہ کیاگیا،بلوچستان کے عوام دشمن کے کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہیں،ریاست کے دشمنوں کوعبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔