Tag: 9 ملزمان گرفتار

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، میاں چنوں میں کی گئیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان رحیم یار خان اور میاں چنوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار گروہ کے اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد نے لاکھوں روپے ہتھیائے۔

    ملزمان نے جعلی ویزے دکھا کر نیوزی لینڈ اور بحرین کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور متاثرین سے 45 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے بینکنگ ذرائع سے وصول کیے۔

    ایف آئی نے دوسری کارروائی گوجرانوالہ اور گجرات میں کیں، جس میں تین ملزمان رفیق، مہد بؔٹ اور عبدالمعیز کو گرفتار کیا گیا۔ جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان بھی بیرون ملک ملازمت اور ویزہ دلانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لیتے تھے۔ متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہونے پر ملزمان روپوش ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے بالخصوص یونان اور لیبیا کشتی حادثات کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ملک بھر سے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

    دوسری جانب لیبیا کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران پر بھی ذمہ داری عائد کی گئی تھی۔

    تاہم بڑے افسران کو بچانے کے لہیے ایف آئی اے کے 87 چھوٹے رینک کے افسر بلیک لسٹ کر کے ان کی امیگریشن چیک پوسٹ اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل پر تعیناتی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/libya-and-greece-boat-accident-report-fia/

  • یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں میں عمل میں آئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر ظفر اقبال سمیت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف اور اسد عباس شامل ہیں، جو شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔

    ملزم ظفر اقبال انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، جو معصوم بچوں کو اغوا اور بیرون ملک اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔ اس نے ایک بچے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ اور 2300 یورو ہتھیائے جب کہ مذکورہ بچے کی یونان کشی حادثے میں موت واقع ہوئی۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم شہزاد یوسف لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے اور یہ بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا رکن ہے۔ اس نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے 23 لاکھ روپے وصول کیے اور متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔

    گرفتار ملزمان میں سے محمد شفیق اور خضر حیات نے شہریوں کو یونان بھجوانے کے نام پر فی کس 40 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم عظمت علی نے یونان ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 50 لاکھ روپے بٹورے جب کہ ملزم مرزا سکندر نے بھی شکایت کنندہ کے 2 بیٹوں کو یورپ بھجوانے کے لیے 50 لاکھ ڈکار لیے۔

    اس کے علاوہ ملزم محمد نواز نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کے لیے 10 لاکھ سے زائد رقم وصول کی۔ شاہد امین نےشہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 17 لاکھ سے زائد، انسانی اسمگلر اسد عباس نے متاثرہ شہری کو یونان بھجوانے کیلیے 20 لاکھ روپے وصول کیے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے وسط میں یونان کے قریب سمندر میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس میں برطانوی اخبار کے مطابق 298 پاکستانی ڈوب گئے تھے۔

    یونان کشتی حادثے سے متعلق برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز انکشافات، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تعداد 298 ہے

    اس سانحے پر حکومتی سطح پر یوم سیاہ منایا گیا تھا اور انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔

    گزشتہ دنوں مذکورہ سانحے کی ایک رپورٹ میں ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، یواے ای سے 9 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، یواے ای سے 9 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای سے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یو اے سی سے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین شامل ہیں جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں محمد رفیق، محمدثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے، ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا،  ملزم نجیب اللہ 2014، ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020  سے 2023 کے دوران درج کئے گئے، سیالکوٹ پولیس کو 3، ڈی جی خان پولیس کو 2 ملزمان مطلوب تھے جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، پاکپتن اور بھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کو یواے ای سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم روزی خان کو گرفتار کیا گیا، سعید آباد، کلفٹن، کلاکوٹ سے 8 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی

    واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

    حیدری پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب حیدری پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان شبیر عرف چاچا اور امتیاز سے 2 نائن ایم ایم پستول، 10 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں ڈکیتی کی تھی، ملزمان دیگر صوبوں سے کراچی آکر وارداتیں کرتے اور پھر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان سے مسروقہ موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں خیبرپختونخواہ ، سوات اور کابل سے آپریٹ ہونے والا منشیات مافیا کا تین رکنی گینگ پکڑا گیا جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

    کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متعدد جرائم کے وارداتوں میں ملوث دوملزمان سمیت منشیات فروش کو پولیس نے گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، چوری شدہ موٹرسائیکل اورچرس برآمد کرلی گئی۔

    پولیس نے کراچی کے علاقے چھوٹا گیٹ کے قریب منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمد کیے۔

    زمان ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرکے بدنامِ زمانہ دو منشیات فروش گرفتارکرکے تیرہ سو بیس گرام کی چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

    کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 دسمبر کو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل ہیں، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے ہے۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر دُعا ہوٹل کے قریب کلری پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگا۔

    حیدری پولیس نے چار اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی ودیگر قیمتی سامان برآمد کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

    رضویہ پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی کے دوران شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    سکھن پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے چرس، اسلحہ اور نقدی برآمد کیں۔

    کراچی: پولیس نے 60 سالہ شخص کو مبینہ جعلی مقابلے میں مار دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرِ قائد کی پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں ساٹھ سالہ شخص کو ڈاکو قرار دے کر مار دیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقابلے میں مارا جانے والا ڈاکو تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز اور زیورات برآمد کرلیے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد نے بتایا کہ ملزمان کو گھر میں ڈکیتی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم گرفتار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق ملزم نے شارع فیصل کے پٹرول پمپ پرکیشئرپرفائرنگ کی تھی، گرفتار ملزم آصف کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔

    ادھر رات گئے لانڈھی میں گل احمد چورنگی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا، فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

    ایس ایس پی ملیرشیراز نذیر نے بتایا کہ ملزم رحمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکاراحمدعلی جاں بحق ہوا، مقتول اہلکار شرافی گوٹھ تھانے میں تعینات تھا۔

    کراچی میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔