Tag: 9 نومبر

  • 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو عام تعطیل کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا۔

    پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں منایا جاتا ہے اور پاکستانی یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ کیا  نو نومبر بروز ہفتہ یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ تاہم اب حکومت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔

    حکومت نے یوم اقبال پر9 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہے نو نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال برصغیر کی ایک اہم شخصیت کے طور پر ابھرے، انہوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

    یوم اقبال کے موقع پر اردو ادب اور نظریہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن میں تقاریب، شاعری پڑھنا، اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں جو فلسفہ اور قومی شناخت میں ان کی شراکت کو تلاش کرتی ہیں۔

  • 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : 9 نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں منایا جاتا ہے، اور اس دن کو عام تعطیل ہوتی ہے تاہم حکومت کی جانب سے چھٹی کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    جیسے جیسے 9 نومبر قریب آرہا ہے، پاکستانی یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کیا 9 نومبر بروز ہفتہ یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟

    وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سال عام تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یوم اقبال کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    چونکہ یہ تعطیل وفاقی حکومت کی گزیٹڈ تعطیلات میں درج ہے، اس لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنا باقی ہے۔

    پاکستان میں 2024 میں سرکاری تعطیلات


    خیال رہے 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال برصغیر کی ایک اہم شخصیت کے طور پر ابھرے، انہوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

    ہر سال 9 نومبر کو یوم اقبال منایا جاتا ہے، جس میں اردو ادب اور نظریہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن میں تقاریب، شاعری پڑھنا، اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں جو فلسفہ اور قومی شناخت میں ان کی شراکت کو تلاش کرتی ہیں۔

  • جب شاعرِ مشرق کو کسی شعر پر داد نہ ملی!

    جب شاعرِ مشرق کو کسی شعر پر داد نہ ملی!

    ایک زمانہ تھا جب کسی ہم عصر کے فن و تخلیق پر تبصرہ کیا جاتا تو تعریف اور سراہنے میں بخل سے کام نہیں لیا جاتا تھا، لیکن اسی طرح اصلاح و بہتری کی غرض سے تنقید بھی کی جاتی تھی۔

    اردو ادب میں نام وَر شخصیات اور مشاہیر نے آپس میں کسی موضوع پر گفتگو کے دوران اختلاف اور بحث کرتے ہوئے بھی شائستگی اور احترام کو ملحوظ رکھا۔ ایسی ہی کسی مجلس میں اکثر احباب میں سے کوئی شوخی اور ظرافت پر آمادہ ہوجاتا تو محفل زعفران زار بھی ہو جاتی تھی۔

    ادبی تذکروں میں مشاہیر سے منسوب ایسے ہی مختلف دل چسپ واقعات اور لطائف ہمیں پڑھنے کو ملتے ہیں۔ یہاں‌ ہم شاعرِ مشرق علاّمہ اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے ایک واقعہ نقل کررہے ہیں‌ جو اقبال سے منسوب ہے۔ ملاحظہ کیجیے۔

    ایک مرتبہ علامہ اقبال تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے لکھنؤ گئے۔ اس سفر کے دوران انھیں اردو کے مشہور فکشن رائٹر سیّد سجّاد حیدر یلدرم کے ساتھ تانگے میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا۔

    دونوں حضرات پیارے صاحب رشید لکھنوی کے گھر پہنچے۔ دورانِ گفتگو اقبال نے اپنی ایک مشہور غزل انھیں سنائی۔ اقبال کی اس غزل کو پیارے صاحب رشید بڑی خاموشی سے سنتے رہے اور کسی بھی شعر پر داد نہ دی۔ جب وہ اپنی پوری غزل سنا چکے تو پیارے صاحب نے فرمایا،

    ”اب کوئی غزل اردو میں بھی سنا دیجیے۔ ” اس واقعے کو علّامہ اقبال اپنے دوستوں میں ہنس ہنس کے بیان کرتے تھے۔

  • اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں،شاہد آفریدی

    اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں،شاہد آفریدی

    کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے اقبال کی یاد میں خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں، میری نظر میں یہی بہترین طریقہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقبال ڈے کی چھٹی کے حوالے سے کہا اقبال کوخراج عقیدت ان کے نظریے آگے لے کر چلنے سے دیا جاسکتا ہے، ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تعلیم سے ہمکنار کریں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے اقبال کی یاد میں خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں، میری نظر میں یہی بہترین طریقہ ہے۔

    یاد رہے یوم اقبال پر 9 نومبر کو عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی ، حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی  قرارداد کی مخالفت کی تھی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں پہلےہی 52 قومی تعطیلات ہیں جوبہت زیادہ ہیں، علامہ اقبال نےمحنت کادرس دیا ہے، ہربات پرچھٹی کا نہیں، ایک دن کی چھٹی سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : یوم اقبال پرعام تعطیل بحالی کی قرارداد پیش، حکومت اوراحسن اقبال کی مخالفت

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے حزبِ اختلاف کے رہنما احسن اقبال کی حمایت کرتے ہوئے ان کے موقف کو درست  قرار دیا اور کہا کہ ہرچیز پرچھٹی کا تاثر ختم ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہرچیز پرچھٹی کردیں، اقبال ڈے پر ہمیں چھٹی نہیں بلکہ لوگوں کو ان کے بارے میں بتانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے، علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر تھے جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا، ان کے اس تصور کو پاکستان کے خواب سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

    علامہ اقبال کا بیش تر کلام جوانوں میں عقابی روح پھونکنے، ان میں غیرتِ ملی کو بیدار کرنے اور انہیں ہمہ وقت آمادہٗ عمل رہنے کے فلسفے پر مشتمل ہے۔

  • یوم اقبال پرعام تعطیل بحالی کی قرارداد پیش، حکومت اوراحسن اقبال کی مخالفت

    یوم اقبال پرعام تعطیل بحالی کی قرارداد پیش، حکومت اوراحسن اقبال کی مخالفت

    اسلام آباد : یوم اقبال پر 9 نومبر کو عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی ، حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی  قرارداد کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں 9 نومبریعنی یومِ اقبال پر ماضی کی طرح عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی، قراردادمسلم لیگ ن کےنثارچیمہ نے پیش کی۔

    علامہ اقبال نےمحنت کادرس دیا ہے، چھٹی کا نہیں


    مسلم لیگ ن کے رہنما حسن اقبال نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پہلےہی 52 قومی تعطیلات ہیں جوبہت زیادہ ہیں، علامہ اقبال نےمحنت کادرس دیا ہے، ہربات پرچھٹی کا نہیں، ایک دن کی چھٹی سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے احترام میں چھٹی کی جائے توغلط ہوگا، علامہ اقبال کا ادب ہم سب کے دل میں ہے ، علامہ اقبال توکہتےتھے کہ دن کے24 گھنٹے، اور ہفتے کے ساتوں دن محنت کرنی چاہیے۔

    اقبال ڈے پر اقبال کا پیغام لوگوں تک پہنچانا چاہیے، شیریں مزاری


    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے حزبِ اختلاف کے رہنما احسن اقبال کی حمایت کرتے ہوئے ان کے موقف کو درست  قرار دیا اور کہا کہ ہرچیز پرچھٹی کا تاثر ختم ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہرچیز پرچھٹی کردیں، اقبال ڈے پر ہمیں چھٹی نہیں بلکہ لوگوں کو ان کے بارے میں بتانا چاہیے۔

    حکومت کی جانب سے بھی قرارداد کی مخالفت کی گئی، علی محمدخان نے کہا نثارچیمہ قراردادمیں ترمیم کرلیں کہ چھٹی نہیں ہوگی، نثارچیمہ قرارداد واپس لے لیں تاکہ ترمیم کی جا سکیں۔ علی محمدخان کی درخواست پر ن لیگ کے نثار چیمہ نے قرارداد واپس لے لی۔

    کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا


    دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 9 نومبرکی چھٹی سےمتعلق خبرمیں کوئی صداقت نہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے، علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر تھے جنہوں  نے سب سے پہلے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا، ان کے اس تصور کو پاکستان کے خواب سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

    علامہ اقبال کا بیش تر کلام جوانوں میں عقابی روح پھونکنے، ان میں غیرتِ ملی کو بیدار کرنے اور انہیں ہمہ وقت آمادہٗ عمل رہنے کے فلسفے پر مشتمل ہے۔

  • عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم اقبال کے موقع پر سرکاری چھٹی کی حمایت کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کو 9نومبر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کے اعلان کی ہدایت کی ہے۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز چھٹیوں کا رجحان مناسب نہیں، تاہم یوم اقبال معمول کا دن نہیں بلکہ پاکستان کیلئے انتہائی اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

    علامہ اقبال کا کلام اور ان کی فکر نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے اور آئندہ نسلوں کیلئے لازم ہے کہ وہ پیغام اقبال کو نہ صرف یاد رکھے بلکہ اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ نظریہ پاکستان کو تقویت پہنچ سکے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف علامہ اقبال کے پیغام کو نہ صرف عام کرے گی بلکہ اقبال کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    دوسری جانب عمران خان کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے نو نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کر دی تھی۔