Tag: 9 April

  • عبیدعرف کےٹو 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے

    عبیدعرف کےٹو 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کےحوالے

    کراچی :  ملزم عبید عرف کے ٹو کوعدالت نے  نواپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

      تفصیلات کے مطابق نائن زیروپر چاپے کے دوران  گرفتار قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوّث ملزم عبید کے ٹو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تی روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

       پولیس نے ملزم عبید عرف کے ٹو اور عامر سر پھٹا کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، جبکہ نائن زیرو سے برآمد دھماکا خیز مواد کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی گئی ۔

    اس موقع پرعدالت  کوبتایا گیا کہ دھماکاخیز موادکی برآمدگی پرملزمان محمد آصف اور حسیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز موادسے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گیارہ مارچ کو علی الصبح رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کرمتعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس میں عبید کے ٹو اور دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن 9 اپریل سے کراچی میں ہوگی

    سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن 9 اپریل سے کراچی میں ہوگی

    کراچی : گیارہویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ نو اپریل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن 9 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر پی این ایس جوہر کموڈور زاہد اقبال نے چیمپیئن شپ کی تفصیلات  سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ نو اپریل سے شروع ہونگے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت امریکا اور دیگر ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دینگے۔

    کموڈور زاہد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینے کیساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کو یقینی بنانا ہے۔