Tag: 9 arrest

  • کراچی :ٹارگٹڈ کاروائیاں، ملزم ہلاک، 2گینگ وارکارندوں سمیت9گرفتار

    کراچی :ٹارگٹڈ کاروائیاں، ملزم ہلاک، 2گینگ وارکارندوں سمیت9گرفتار

    کراچی : جرائم کے خاتمے کیلئے رات گئے ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئی ، جس میں دو گینگ وار کارندوں سمیت نو ملزمان دھرلیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارا گیا اور دو ملزمان زخمی بھی ہوئے، ٹارگٹڈ کاروائیاں پرانا گولیمار،لیاری، نارتھ ناظم آباد، مومن آباد، ڈیفنس اور محمود آباد میں کی گئیں۔

    کراچی میں جرائم کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے پرانا گولیمار میں چھاپہ مار کر گینگ وار کے کارندہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کی نشاندہی پر زیر زمین دفن کلاشنکوف اور دو پستول برآمد کرلیے گئے.۔

    لیاری کے علاقے سنگولین سے بھی گینگ وار کارندے ارسلان عرف مواچھ گوٹھ کو تین ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    دوسری جانب نارتھ ناظم آباد کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کےمطابق ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس نے ڈیفنس ،محمودآباد اور ناظم آباد سے بھی لوٹ مارمیں ملوث تین ملزمان حراست میں لے لیا، پاک کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر پریتم داس زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • فائرنگ سے میں دوافراد جاں بحق، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    فائرنگ سے میں دوافراد جاں بحق، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق کلفٹن نیلم کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سنار کا کام کرتا تھا۔

    قیوم آباد کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، مقتول کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتا ر کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور عسکری گروپ کے ملزمان بھی شامل ہیں۔

    رینجرز کے مطابق کارروائیاں ملیر، کورنگی، ایف سی ایریا، ریکسر لائن اور عبداللہ چورنگی کے علاقوں میں کی گئیں۔