Tag: 9 dead

  • بھارت میں پل کا ایک حصہ دریا میں گر گیا، متعدد ہلاکتیں

    بھارت میں پل کا ایک حصہ دریا میں گر گیا، متعدد ہلاکتیں

    بھارتی ریاست گجرات میں گمبھیرا پل کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا، جس کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گجرات میں گرنے والے پل پر موجود متعدد گاڑیاں دریا میں گر گئیں جبکہ مذکورہ مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ضلعی آفیسر کا کہنا ہے کہ فی الحال لوگوں کو بچانے کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری نکالنا ہماری ترجیح ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لیکن فی الحال ہماری توجہ ریسکیو آپریشن پر مرکوز ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گمبھیرا پل جو 1981 میں تعمیر کیا گیا تھا اور 1985 میں اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، مذکورہ پل مبینہ طور پر برسوں سے خستہ حالت میں تھا۔ اس کے باوجود بھاری گاڑیاں پل کا استعمال کرتی رہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کے سبب ایک اہم ٹرانسپورٹ روٹ منقطع ہو گیا ہے، جس سے علاقائی رابطہ اور تجارت بری طرح متاثر ہوگی۔

    ٹیکساس کے سیلاب میں 111 افراد جان سے گئے، 161 لاپتہ

    واضح رہے کہ بھارت میں بڑے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے دوران اس طرح کے حادثات عام طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی مغربی بھارت میں کم از کم 20 مزدور اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب معاشی حب ممبئی کے باہر زیر تعمیر ایکسپریس وے کے اوپر ایک کرین گر گئی تھی۔

  • چین میں فیکٹری دھماکا، 9 افراد جان سے گئے

    چین میں فیکٹری دھماکا، 9 افراد جان سے گئے

    چین کے وسطی صوبے ہونان میں آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چانگدے کے قریب آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 26 افراد کے زخمی جبکہ 2 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبے ہونان کے شہر چانگڈے میں فیکٹری میں دھماکا گزشتہ روز ہوا تھا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    سرکاری نشریاتی ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری پہاڑی علاقے میں واقع ہے، جہاں پانی کا بڑا ذریعہ موجود نہیں، جس سے آگ بجھانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

    اس سے قبل ٹوکیو کے علاقے ایڈوگاوا وارڈ کے ہگاشی کاسائی علاقے میں ایک تعمیراتی مقام پر ہونے والے زوردار دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ٹوکیو میں دھماکا صبح کے وقت ہوا تھا جس کے باعث ایک تعمیراتی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا زیرِ زمین گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث ہوا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے افراد میں مزدور اور قریبی رہائشی شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 70 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور شٹرز کو نقصان پہنچا اور علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے تھے۔

  • روس کا کیف پر ڈرون حملہ، 9 افراد جان سے گئے

    روس کا کیف پر ڈرون حملہ، 9 افراد جان سے گئے

    یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے کے نتیجے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جس میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

    یوکرین کے صدر زیلنسکی کا واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔

    روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز روس یوکرین جنگ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، یوکرینی صدر نے براہ راست بات چیت پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے براہ راست گفتگو کے اشارے کے بعد یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

    یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ہو تو روس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں، صدر زیلنسکی نے پیشکش کی ہے کہ روس حملے روکے تو کسی بھی سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    چین نے معاہدہ نہیں کیا تو؟ ٹرمپ نے واضح کردیا

    یاد رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ماسکو اور کیف کے درمیان 24 گھنٹوں میں معاہدہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، ان کی جانب سے یوکرین پر روس کے ساتھ جلد از جلد ڈیل کرنے کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔

  • لیما : جنازے میں‌ زہریلی غذا کھانے سے 9 افراد ہلاک

    لیما : جنازے میں‌ زہریلی غذا کھانے سے 9 افراد ہلاک

    لیما : پیرو کے دارالحکومت میں جنازے کا آلودہ غذا کھانے والے 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک شخص کی تدفین میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے اہل خانہ کی جانب سے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھاجسے کھانے کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں شدید علیل ہوگئے۔

    پیروکے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آلودہ غذا کھانے سےکُل  50 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 20 کو معدے میں شدید تکلیف اور قے کی شکایت کے باعث استپال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پیرو کے جنوب وسطی علاقے آیاچوکو میں ایک روز قبل پیش آیا تھا۔

    پیرو ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر جان ٹنکو کا کہنا ہے کہ متاثرین نے جنازے میں گوشت کی تیار ہوئی غذا اورچیچا نامی مشروب نوش کیا تھا، دونوں اشیاء غیر معیاری ہونے کے باعث زہریلی ہوچکی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے جنازے میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری کھانے کے نمونے لے کر طبی معائنے کے لیے فارنسک لیب بھیجوا دئیے ہیں تاکہ واقعے کی حقیقت کا پتہ لگایا جاسکے۔

    پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ ماہ میں مذکورہ علاقے میں زہریلے کھانا کھانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2013 میں اسکول میں زیر تعلیم 23 بھارتی طلبہ زہریلا کھاناکھانے سے ہلاک ہوئے تھے۔

  • غیر قانونی طور پر ترکی سے یونان جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک

    غیر قانونی طور پر ترکی سے یونان جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک

    انقرہ: ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان جانے کی کوشش نے 9 افراد کی زندگیاں نگل لیں، کشتی ڈوبے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئے، دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبہ ازمیر کے قریبی سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر کُل 35 افراد سوار تھے، جن میں سے نو افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے آپریشن تیز کردیا گیا ہے، کارکنان نے متعدد مہاجرین کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    اس سے قبل دسمبر 2015 میں ترکی کے ساحل کے قریب بچوں سمیت مزید اٹھارہ تارکین وطن ڈوب کرہلاک ہوگئے تھے، جبکہ چودہ افراد کو زندہ بچالیا گیا تھا۔

    بحیرہ روم، مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 250 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ 2015 میں ہی یونان کے ساحل رہوڈس اور کالیمنوس کے نزدیک دو کشتیاں ڈوب گئ تھیں، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں اب تک ہزاروں تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال آنکھوں میں خوشحال مستقبل کے خواب سجائے محفوظ مقام کی جانب سفر کرنے والے مہاجرین کی کشتیاں بحیرہ روام میں ڈوب جانے کے باعث 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، تمام افراد تین الگ الگ کشتیوں میں سوار تھے۔

  • کینیڈا: ٹرک نے راہ گیروں کو روند ڈالا، 9 افراد ہلاک، 16 زخمی

    کینیڈا: ٹرک نے راہ گیروں کو روند ڈالا، 9 افراد ہلاک، 16 زخمی

    اوٹاوا: کینیڈا میں ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے اطراف موجود شہریوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک تیز رفتار ٹرک راہگیروں پر چڑھ گیا جس کے باعث متعدد ہلاکتیں سامنے آئیں تاہم زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    حادثے کی خبر ملتی ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں جہاں ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ پولیس حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    کینیڈا میں آئس ہاکی ٹیم کی بس حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    حادثے سے متعلق ابتدائی طور پر جاری کردہ بیان میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے اور جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ کافی مصروف علاقہ ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اس علاقے میں آنے سے پرہیز کریں، علاوہ ازیں جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پردیگرسروسز بھی معطل کردی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ڈرائیور فرارہونے کے بجائے جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ہی موجود تھا جس کے باعث وین اوراس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، البتہ پولیس کی جانب سے ڈرائیور کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2افراد ہلاک

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیر برائے پبلک سیفٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ڈرائیور نے ایسا کیوں کیا اور اس کے پیچھے کیا محرکات تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی: دومنزلہ مکان منہدم ،  9افراد جاں بحق

    راولپنڈی: دومنزلہ مکان منہدم ، 9افراد جاں بحق

    راولپنڈی : تھانہ واہ صدر کے علاقے میں تیز بارش کے باعث دومنزلہ مکان منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے نوافرادجاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، وزیراعلی پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔

    راولپنڈی کے علاقے واہ صدر میں تیز بارش کے باعث دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، منہدم ہونے والی عمارت تلے متعدد افراد دب گئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے سے تین بچوں سمیت دس افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ نو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

    ملبےتلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد میں سعدیہ، سپنا، سید نذیر، ممتاز، باغ سلطانہ، شمائلہ نذیر، احمد نذیر شامل ہیں۔

    ریسکیو آپریشن کے زخمیوں میں معجزانہ طور پر دس ماہ کی ایک بچی فاطمہ شامل ہے، جو جاں بحق ہونے والی ماں کی گود میں زندہ سلامت رہی۔

    مبینہ ٹھیکیدار چوہدری محمداکرم نے ناقص میٹریل سے مکان تعمیر کرکے حضرو کے حاجی رفیق کو بیچ دیا، ساجد نامی شخص مکان میں رہائش پذیرمتاثرہ خاندان سے کرایہ وصول کرتا تھا، جن کے خلاف مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

    پاک فوج، پولیس، ایدھی رضاکاروں سمیت دیگر فلاحی اداروں کے کارکنوں نے ساڈھے دس گھنٹے تک جاری ریسکیوآپریشن میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق عمارت میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا جبکہ عمارت سے ملحقہ پلازہ کے بھی دو پلر منہدم ہوچکے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے تفصیلات معلوم کیں اورانھیں واضح ہدایات جاری کیں۔