Tag: 9 killed

  • ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر جھلسنے سے 9 افراد ہلاک

    ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر جھلسنے سے 9 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست بہار کے ضلع حاجی پور میں کنوڑ یاتریوں کی گاڑی ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آگئی جس کے باعث 9 یاتری لقمہ اجل بن گئے، یہ حادثہ حاجی پور ضلع میں پیش آیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطان پور سے تعلق رکھنے والے افراد پوجا کے لیے ٹریکٹر میں سفر کررہے تھے، گاڑی راستے میں ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جھلسنے سے 9 افراد موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    لبنان سے اسرائیل پر میزائل حملے، خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے

    ریسکیو حکام اور پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے، مقامی افراد نے اس حادثہ کے لیے محکمہ برقی کی لاپرواہی کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور شدید احتجاج کیا۔

  • بھارت میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    بھارت میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    نئی دہلی : بھارتی ریاست آندھیرا پردیش میں خوفناک دھماکے کی زد میں آکر 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکا بھارتی ریاست آندھیرا پردیش کے ضلع کڈپا کے کالا سپڈو منڈل کے مضافات میں ہوا، دھماکے سے قبل شہری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر موجود تھے جس کے باعث متعدد زد میں آئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد لقمہ اجل بنے، جن کی لاشیں ٹکڑوں میں زمین پر پھیل گئیں۔

    ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جانوروں کی آلائیشوں سے بھری (جیلیٹن) گاڑی میں ہوا، جسے بڈویل سے مگوراللہ لے جایا جارہا تھا۔

  • بھارت، اسٹیل مل میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی

    بھارت، اسٹیل مل میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی

    نئی دہلی: بھارت میں اسٹیل مل میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بیہلائی میں اسٹیل مل میں زور دار دھماکا ہوا جس کے سبب خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، دھماکے کی زد میں آکر 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

    ریسیکیو اداروں نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، فیکٹری میں 24 ملازمین موجود تھے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھلسنے کے سبب تمام زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ہے، ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ دھماکا پائپ لائن پھٹنے کے سبب ہوا ہے۔

    فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ 24 ملازمین موجود تھے تقریباً سارے ملازمین ہی دھماکے کی زد میں آئے ہیں، فیکٹری انتظامیہ بھی دھماکے کی وجہ تلاش کررہی ہے۔

    بھارتی وزیر وشنو دیسائی نے دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

  • امریکی فوجی مال بردار جہاز گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

    امریکی فوجی مال بردار جہاز گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

    جارجیا: امریکی ریاست جارجیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ میں بلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

    سی 130 طیارے میں عملے میں 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے، پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجر پول نے طیارے میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا سی 130 طیارہ ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کے لیے لایا گیا تھا، ایک ماہ قبل بھی امریکی ریاست ایریزونا میں واقع ایک گولف کورس کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے تیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہوگیا تھا،


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔