Tag: 9 mulziman giraftar

  • کراچی: رینجرزکی کارروائیاں، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرزکی کارروائیاں، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اشتہاری سمیت چار جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا، نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے دو کارندے، کالعدم تنظیم کا کارندہ اور منشیات فروش شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈکیت مارا گیا، اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    علاوہ ازیں پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو دھر لیا، کراچی یونیورسٹی روڈ پر حادثات کے ساتھ اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    موٹرسائیکل سوار مسلح افراد یونیورسٹی روڈ پر کار سوار کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ لیاری کے علاقے سنگولین میں دستی بم حملہ کیا گیا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق عزیر بلوچ گروپ کے کارندے آپس میں لڑ رہے ہیں۔

  • رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار

    رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو ملزم گرفتار کرلیے۔ پولیس نے پرانی سبزی منڈی سےگینگ وار کارندہ گرفتار کرلیا، پولیس نے عبداللہ کالج کے قریب سے مقابلے کے بعد سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم اقبال عرف ڈی جے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، بلدیہ اوراورنگی ٹاؤن میں کارروائیاں کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دو کارندوں سمیت دو ملزمان فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلر گینگ وار کا کارندہ اور منشیات فروش بھی شامل ہیں۔

    گلشن پولیس نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرکے لیاری گینگ وار اور احمد علی مگسی گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا، ملزم عادل عرف بلٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے سمیت اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

    رینجرزحکام نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    دوسری جانب رضویہ پولیس نے کارروائی کرکے پانچ اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موبائل فونز اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں عبداللہ کالج کے قریب تھانہ نور جہاں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد اقبال عرف ڈی جےنامی ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ایس پی بشیر بروہی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزم نے یکم فروری کو میڈیکل اسٹور کے مالک کو قتل کیا تھا۔

    گرفتارملزم اغوا، بھتہ خوری، دھماکوں اورڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم نے گلشن اقبال میں بچے کواغواء کیا اورتاوان لیکر چھوڑا تھا۔

  • لاہور: موچی گیٹ سانحہ: سی ٹی ڈی نے مزید نوملزمان کوگرفتارکرلیا

    لاہور: موچی گیٹ سانحہ: سی ٹی ڈی نے مزید نوملزمان کوگرفتارکرلیا

    لاہور : موچی گیٹ میں مکان گرنے کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے مزید نو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے دومنزلہ مکان زمین بوس ہوگیا تھا، جس سے ملحقہ دو گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں تھیں۔

    اس دوران ملبے سے 11 ناکارہ دستی بم برآمد ہوئے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے مزید کارروائی کرتے ہوئے نو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی زیرحراست ملزمان نے اہم انکشافات کئے، ملزمان انیس سو نوے کی دہائی میں فرقہ واریت کے واقعے میں سہولت کار تھے۔

    منہدم ہونے والی عمارت میں بتیس دستی بموں کو دبا کر رکھا گیا تھا، درجہ حرارت بڑھ جانے کی وجہ سے یہ بم پھٹ گئے تھے۔ جس سے چار مکانوں کی چھتیں گرگئی تھیں۔

    مزید پڑھیں : لاہور : دومنزلہ مکان دھماکے سے زمین بوس، ملبےسے 11دستی بم برآمد

    واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے، اندرون لاہور کی تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو 1122 کوریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد علی افضال نامی 22 سالہ لڑکے کی لاش نکال لی گئی۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی،نوملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی،نوملزمان گرفتار

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے کاروائیاں تیز کردی ہیں، اس حوالے سے کراچی میں  رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ٹارٖگٹ کلرسمیت نو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی تیزی سے جاری ہیں ۔

    رینجر ترجمان کا کہنا ہے کہ سعیدآباد، فرنٹیئرموڑ ،نارتھ ناظم آباداور گلبرگ میں جھاپے مارے گئے۔ کارروائیوں کے دروان نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرزبھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے پاس سےایس ایم جیز،آوان بم، جی3 فائفلز، دستی بم اور گولیاں بھی برآمد کی گئی۔گرفتار شدگان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔