Tag: 9 terrorists arrested

  • سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کے منظم کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 119 آپریشن کئے گئے، اس دوران 124 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مخلتف اضلاع میں کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے متعلق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات

    گجرات سے 4 دہشت گرد حراست میں لئے گئے، سرگودھا سے ایک دہشت گرد ہاتھ آیا جبکہ 2 دہشت گرد اوکاڑی جبکہ ایک کو چنیوٹ سے دھرا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، توقع ہے کہ دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونگی جس کی مدد سے مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے فوری طور گرفتار دہشت گردوں کی وابستگی کو راز میں رکھا ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

  • لاہور: سی ٹی ڈی کے تابڑ توڑ آپریشن، 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی کے تابڑ توڑ آپریشن، 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور:  پنجاب میں دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 42 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، آپریشن کے دوران 45 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور سے خاتون سمیت چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کئے گئے، مبینہ دہشت گردوں میں سبحان اللہ، لقمان شاہ اور جام داد شامل ہیں جبکہ سرتاج الیاس،محمد وصل،،ندیم الحسن،محران علوی اور خاتون ایمن ماریہ بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

    ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹر اور کیش برآمد کیا گیا ہے، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،، مبینہ دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اس کے علاوہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔