Tag: 9 Wickets

  • پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    مانچسٹر : سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان نےانگلینڈ کےخلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے دیا گیا 136رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ ابھی میچ کے پانچ سے زائد اوورز باقی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان بدلتے ہی شاہینوں کی پرفارمنس بھی بدل گئی۔ مانچسٹر میں پاکستانی بولرزچھا گئے۔ انگلینڈ کےہارڈ ہٹنگ بلے باز بےبس نظر آئے۔ انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزکے جواب میں خالد لطیف اورشرجیل خان نے انگلش بولرزکا بھرکس نکال دیا۔

    اوپنرز کےلاٹھی چارج نےانگلینڈ سےمیچ ابتدائی اوورز میں ہی چھین لیا۔ پاورپلےمیں پاکستان نے تہتر رنزبنائے۔ شرجیل خان نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئےتیئس گیندوں پرففٹی مکمل کی۔

    اس سے قبل اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نےجارحانہ آغاز کیا اورصرف چھٹے اوورز میں ففٹی مکمل کرلی۔

    عماد وسیم نے جیسن رائے کوپویلین بھیج کرپہلی وکٹ دلوائی۔ ایلکس ہیلز بھی عماد وسیم کی گیند پربولڈ ہوئے۔ حسن علی نے بھی شانداربولنگ کی اور انگلینڈ کےبڑے بڑے ستون گرائے۔

    مزید پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    وہاب ریاض نے خطرناک جوز بٹلراور اوئن مورگن کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے بڑے بڑے ہٹرز کچھ نہ کرسکے۔ مقررہ اوورز میں انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزبناسکی۔

     

  • ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ویلنگٹن: ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے تین سو دس رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    تین سو سے زائد رنز کا ہدف کیسے حاصل کیا جاتا ہے کوئی سری لنکا سے سیکھ لے۔ ویلنگٹن میں سری لنکا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا۔

    انگلش بولرز تین سو دس رنز کے ہدف کا بھی دفاع نہ کرسکے۔ انگلینڈکے جوائے روٹ کی سینچری رائیگاں ہوگئی۔

    انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر ٹوٹل تو فائٹنگ بنایا لیکن سنگاکارا اور تھرمانے نے انگش ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

    سنگاکارا اور تھرمانے نے سینچریاں بناتے ہوئے ہدف اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ تھرمانے ایک سو انتالیس اور سنگاکارا نے ایک سو سترہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    بھارت نےیو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی

    پرتھ : ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے با آسانی نو وکٹوں سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے ایک سو تین رنز کے جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر18.5اوورز میں پورا کرلیا ۔

    میچ کا ٹاس یو اے ای نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کے باعث کپتان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

    یو اے ای کی ٹیم بتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے چار اور رویندر جڈیجا نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر داھون چودہ رنز بنا کرمحمد نوید کی بال پر روہان مصطفیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ روہیت شرما ستاون اور ویرات کوہلی تینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • ٹیسٹ میچ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹیسٹ میچ: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو نو وکٹوں سے ہرا دیا

    جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ میں با آسانی نو وکٹوں شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے پہلی نامکمل اننگز اٹھائیس رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    جنوبی افریقہ کی نپی تلی بولنگ کے سامنے زمبابوے کے بیٹسمینوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور پوری ٹیم صرف ایک سو اکیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے اکتالیس رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔