Tag: 9 wickets won

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے نیپال کو9 وکٹ سے ہرا دیا

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے نیپال کو9 وکٹ سے ہرا دیا

    گجرانوالہ : بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان ٹیم نے259 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پرحاصل کرلیا، شاہینوں کا اگلا ٹاکرا بھارت کے ساتھ دبئی میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلے جانے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیپال کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔

    جناح اسٹیڈیم گجرانوالہ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو اٹھاون رنزبنائے، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    بدرمنیر نے مسلسل دوسرے میچ میں بھی سنچری بنائی جبکہ محسن خان نے پچاس رنز اسکور کئے، میچ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کے علاوہ اسکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔


    مزید پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا


    واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے لگاتار دو میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے، گزشتہ روز پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد آج نیپال کو بھی ہرا دیا۔

    دونوں میچوں کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم نے یہ میچ بھی نو وکٹوں سے جیتا، اور کل کی طرح آج بھی بدرمنیر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی اور126رنز بنائے، پاکستان ٹیم کا اگلا میچ 12جنوری کو بھارت کے ساتھ دبئی کے میدان میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے ہرا دیا

    لاہور: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے بنگلادیش کو نو وکٹ سے شکست دے دی، پاکستان نے208رنزکا ہدف17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، بدرمنیر نے70گیندوں پر145رنزکی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلے جانے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش نے مقررہ چالیس اوورز میں چھ وکٹوں پر دو سو سات رنز بنائے۔

    بدر منیر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بدر منیر کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت سترہ اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔

    بدرمنیر نے ستر گیندوں پر ایک سو پنتالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ عامر اشفاق نے46شاندار رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، آل راؤنڈ کارکردگی پر بدر منیر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


    مزید پڑھیں: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارتی حکومت کا ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار


    یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا، بھارت کی جانب سے انکار کے بعد ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔