Tag: 9 zakhmi

  • این ای ڈی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، نوزخمی

    این ای ڈی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، نوزخمی

    کراچی : این ای ڈی یو نیورسٹی میں دوطلباء تنظیموں میں تصادم کے دوران نو طلبہ زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یو نیورسٹی میں کتب میلے کےدوران اے پی ایم ایس او اور اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی.

    جھگڑے میں لاتوں گھونسوں ،ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس سے دونوں طلبہ تنظیموں کے نو کارکنان زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا.

    یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا۔ بات یہی ختم نہ ہوئی اسپتال پہنچ کر بھی کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

  • لاہور: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک مزدورجاں بحق

    لاہور: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک مزدورجاں بحق

    لاہور : فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جان کی بازی ہار گیا،تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے ۔

    گرجا چوک میں واقع ایک پلازہ میں کاشف نامی شخص نے کپڑوں کی رنگائی کا کارخانہ بنا رکھا تھا جہااں اچانک بوائلر پھٹ گیا جس سے دس کے قریب افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں راجو نامی شخص دم توڑ گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی واقعے کے بعد لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نےواقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، بارہ زخمی

    اورنگی ٹاؤن میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، بارہ زخمی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق اور بارہ افراد زخمی،اب تک ملنے والی اطلاعات کےمطابق اورنگی ٹاؤن نمبر بارہ بروہی ہوٹل کے قریب زوداردھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔

    ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قطر اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،علاقے کی مارکیٹ کھلی ہوئی تھی، دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک برگر کے ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا، اور خسشہ ہے کہ بم ڈیوائس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکیل صدیقی کے نام سے کی گئی ہے،جبکہ زخمیوں میں سے چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔